ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلام نبی آزاد اننت ناگ- راجوری نشست سے انتخابات لڑیں گے، ڈی پی اے پی - Azad to contest from Anantnag seat - AZAD TO CONTEST FROM ANANTNAG SEAT

Azad to contest from Anantnag-Rajouri seat ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد اننت ناگ- راجوری لوک سبھا سیٹ سے بطور امیدوار الیکشن لڑیں گے۔اس کا اعلان ڈی پی اے پی کے خزانچی اور سابق وزیر تاج محی الدین نے کیا۔

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 7:35 PM IST

غلام نبی آزاد اننت ناگ- راجوری نشست سے انتخابات لڑیں گے، ڈی پی اے پی

سرینگر: سابق کانگرس وزیر اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے چئیرمین غلام نبی آزاد اننت ناگ-راجوری نشست سے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ڈی پی اے پی کے سینیئر لیڈر و خزانچی تاج محی الدین نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ غلام نبی آزاد اننت ناگ-راجوری نشست سے پارلیمانی انتخابات لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر، بارہمولہ اور جموں سیٹ پر آنے والے دنوں میں امیدواروں کے متعلق غور کیا جائے گا۔
غلام نبی آزاد کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف سے ہوگا۔ پی ڈی پی، بی جے پی اور اپنی پارٹی نے ابھی تک اننت ناگ-راجوری نشست پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے،تاہم بتایا جارہا ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ-راجوری نشست سے پارٹی کی امیدوار ہوں گی، جبکہ چودھری ذوالفقار یا رفیع میر اپنی پارٹی کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ ڈی پی اے پی نے ادھمپور نشست سے غلام محمد سروری کو میدان میں اتارا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری حلقے کیلئے امیدوار نامزد کیا

غلام نبی آزاد نے چالیس برسوں کے بعد سنہ 2022 میں کانگرس سے استعفی دیا تھا اور نئی پارٹی ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی تشکیل دی تھی۔ اس پارٹی میں کانگرس کے چند سابق وزراء شامل ہوئے ہیں۔ آزاد نے سنہ 2014 میں بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے خلاف پارلیمانی انتخابات لڑا تھا، لیکن وہ یہ الیکشن بری طرح ہار گئے تھے۔ اس سے قبل سنہ 2005 میں آزاد نے ڈوڈہ سے ضمنی اسمبلی انتخابات لڑے تھے اور کامیابی کے بعد وہ پی ڈی پی کانگرس مخلوط سرکار کے وزیر اعلی بنے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.