ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کے متعلق ہیں: محبوبہ مفتی - Lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج اننت ناگ میں روڈ شو کے دوران کہا کہ آج کے لوک سبھا انتخابات جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے متعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن جموں وکشمیر کے وسائل کو بچانے کے لئے ہیں۔

LOK sabha -polls-are-about-safeguarding-jammu-and-kashmirs-identity-says-mehbooba-mufti
Etv Bharatلوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کے متعلق ہیں: محبوبہ مفتی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 6:21 PM IST

لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کے متعلق ہیں: محبوبہ مفتی

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں پی ڈی پی کی جانب سے میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا ، جس کی قیادت پارٹی کی صدر و اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ کی امیدوار محبوبہ مفتی نے کی۔ روڈ شو (ریلی) اننت ناگ کے سیر ہمدان سے شروع ہوئی، جو پہلگام حلقہ کے مختلف علاقوں میں جاری رہی۔ریلی میں پی ڈی پی کے مداحوں کی کثیر تعداد موجود رہی،جبکہ مختلف علاقوں میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لوگوں سے خطاب کیا جس دوران لوگوں نے محبوبہ مفتی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

اس موقعہ پر محبوبہ مفتی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی لڑائی سڑک بجلی پانی کی نہیں ہے، بلکہ جموں کشمیر کے تشخص یہاں کے اثاثے اور وسائل کو بچانے کی لڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی غریب عوام سے زمینیں چھینی جارہی ہیں ، وسائل لوٹے جا رہے ہیں، نوکریاں چھینی جارہی ہیں ،بجلی کے پراجیکٹس سے محروم کیا جا رہا ہے ،بجلی فیس میں روز بہ روز اضافہ کیا جارہا جس سے لوگ زبردست مشکلات میں ہیں۔

محبوبہ نے کہا کہ آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان آپسی لڑائی نہیں ہے، بلکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو ظلم و ستم سے نکالنے کا یہ اہم موقعہ ہے ،اس لئے اس کو لڑائی مل جھل کر لڑنے کی ضرورت تھی ،لیکن عین موقعہ پر نیشنل کانفرنس نے اپنا ارادہ بدل دیا جو بدقسمتی کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں حالات ٹھیک تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے وقار کو بچانا ہے۔قبل ازیں انہوں نے ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا: 'ہمیں جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی اور جموں و کشمیر کے تحفظ کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے'۔ان کا کہنا تھا: 'یہاں بجلی فیس 2 سو روپیہ ماہانہ تھا جو آج 2 ہزار روپیہ ماہانہ بن گیا ہے، لوگوں کو راشن برابر نہیں مل رہا ہے، ایسا نہ ہو کہ ہمیں غلام بنایا جائے'۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیکاٹ نہ کریں اور اپنی حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں،اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ محبوبہ مفتی انہیں اس مصیبت سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہیں، تو وہ انہیں خدمت کرنے کا موقعہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.