ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ پارلیمانی نشست پر انجینئر رشید کے آنے سے سہ رخی مقابلہ - Lok Sabha Election

بارہمولہ پارلیمانی نشست پر جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کے مابین انتخابی مقابلہ واضح تھا، تاہم تہاڑ جیل میں قید سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید کے میدان میں آنے سے عمر اور سجاد کے سامنے چلینج کھڑا ہو گیا ہے۔ اب چار جون کو اس نشست کے نتائج تک غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 2:03 PM IST

بڈگام
بڈگام میں ووٹنگ (ای ٹی وی بھارت)
بارہمولہ پارلیمانی نشست پر انجینئر رشید کے آنے سے تکونی مقابلہ (ای ٹی وی بھارت)

بڈگام : جموں کشمیر کی بارہمولہ پارلیمانی نشست پر پیر کو صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے شفاف پولنگ کے لئے سخت سیکورٹی اور دیگر انتظامی تیاریاں کی ہیں۔ ای ٹی بھارت کے نمائندے نے بارہمولہ پارلیمانی نشست میں رائے دہندگان سے بات کی اور ووٹ ڈالنے پر انکے تاثرات جاننے چاہیے۔ ووٹرس نے بتایا کہ وہ انکے علاقے میں تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور ایسے امیدار کو منتخب کرنا چاہیں گے جو پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کے مسائل پر بات کرے۔

جہاں نوجوان اور تعلیم یافتہ لوگ روزگار کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں وہیں معمر افراد بجلی کی دستیابی اور بجلی فیس میں کمی کرنے کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ بارہمولہ نشست پر سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ، پیپلز کانفرنس (پی سی) کے صدر اور سابق وزیر سجاد غنی لون اور محروس سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید سمت 22 امیداروں کے مابین کڑا مقابلہ ہے۔

اس نشست میں 17,37,865 رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے۔ بارہمولہ نشست پر سرینگر نشست سے زیادہ پولنگ فیصد کی امید ہے۔ سرینگر حلقے میں 35 فیصد پولنگ درج کی گئی تھی، جبکہ بارہمولہ میں اس سے زیادہ فیصد متوقع ہے۔ یہ نشست سرینگر کے مضافات ضلع بڈگام سے کپوارہ کے سرحدی علاقہ تک پھیلی ہوئی ہے اس میں 18 اسمبلی حلقے ہیں۔ ضلع بڈگام کی دو نشستیں بیروہ اور بڈگام کو حدبندی کمیشن نے سنہ 2022 میں بارہمولہ پارلیمانی نشست میں شامل کیا تھا یہ دونوں اسمبلی حلقے اس سے قبل سرینگر نشست میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑحیں: حکومت کشمیر میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنا بند کرے: عمر عبداللہ - Lok Sabha Election 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.