ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات جموں و کشمیر: تیاریاں مکمل 11629 پولنگ اسٹیشن قائم - loksabha elections 2024

Voters in Jammu and kashmir For Lok Sabha election سرکاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں اس بار لوک سبھا انتخابات میں 86.39 لاکھ ووٹر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ ان میں سے 44.35 لاکھ مرد جبکہ 42.58 لاکھ خواتین ہیں۔اس بار 2.31 لاکھ نئے ووٹرس کا اندراج ہوا ہیں۔

jk-will-have-86-lakh-39-thousand-voters-including-2-lakh-31-thousand-new-voters
لوک سبھا انتخابات جموں و کشمیر: تیاریاں مکمل 11629 پولنگ اسٹیشن قائم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 5:44 PM IST

جموں:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کو لے کر گہما گہمی زور شور سے جاری ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پی کے پولے نے جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پولنگ بوتھ میں سکیورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ اور 40 فیصد سے زیادہ معذوری والے افراد کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ان تمام کوششوں کے پیچھے کا مقصد یہی ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر شخص اپنے حق رائے دہی کا استعمال منصفانہ اور بے خوف طریقے سے کریں، تاکہ سو فیصد ووٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پی کے پول کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس بار ہر ضلع میں خواتین سے متعلق گلابی بوتھ، معذور افراد سے متعلق بوتھ اور نوجوانوں کے لیے الگ بوتھ ہوں گے۔اس کے علاوہ ہر ضلع میں بوتھ ہوں گے جہاں صرف خواتین پولنگ اہلکار تعینات ہوں گی۔

اس بار سی ای او نے ایسے بوتھ بھی قائم کیے، جہاں صرف معذور پولنگ اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایسے بوتھ بھی ہوں گے، جہاں 25 سال تک کے نوجوان جو کہ تین سال سے سرکاری ملازمت میں ہیں پولنگ اہلکار کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پولنگ اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے۔ اس میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سے لے کر ایس ڈی ایم، اے سی آر، ضلع کے نوڈل آفیسر، پولیس آفیسر تک سبھی شامل ہیں۔ضلعی سطح کے پولنگ اہلکاروں کو تین مرحلوں میں تربیت دی جائے گی۔

سرکاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں اس بار لوک سبھا انتخابات میں 86.39 لاکھ ووٹر اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ ان میں سے 44.35 لاکھ مرد جبکہ 42.58 لاکھ خواتین ہیں۔اس بار 2.31 لاکھ نئے ووٹرس کا اندراج ہوا ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے لیے کُل 11629 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 629 مراکز نئے بنائے گئے ہیں۔تمام مراکز کے لیے ای وی ایم، وی وی پی اے ٹی اور دیگر آلات، اسٹیشنری وغیرہ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں سات لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اندراج

لوک سبھا الیکشن کے لیے 25 سے 30 فیصد ای وی ایمز کو ریزرو میں رکھا گیا ہے، تاکہ کسی تکنیکی خرابی کی صورت میں انہیں تبدیل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ 2019 میں 79.22 لاکھ ووٹرز تھے، جن میں سے 35.62 لاکھ نے ووٹ دیا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے بیان کے مطابق انتخابات میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ ان گاڑیوں پر جی پی ایس لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔کنٹرول روم میں ان کے مقامات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے ای وی ایم مشینوں کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے بارے میں صحیح وقت پر معلومات مل سکیں گی۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے کے لئے پیر کے روز سرینگر پہنچے۔ دورے کے دوران انہوں نے سرینگر میں سیاسی پارٹیوں کے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.