ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں ووٹوں گنتی شروع، کاؤنٹنگ سینٹرز پر دفعہ 144 نافذ - lok sabha result

جموں میں عام انتخابات کے نتائج کیلئے گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ گنتی کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 سی آر پی سی ایکٹ کے تحت کاؤنٹنگ سینٹرز کے احاطوں میں کسی بھی قسم کے جلوس اور نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

نتائج کے دن جموں میں سی آر پی سی 144 نافذ
نتائج کے دن جموں میں سی آر پی سی 144 نافذ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 6:59 AM IST

Updated : Jun 4, 2024, 8:29 AM IST

جموں میں گنتی کا عمل شروع (Etv Bharat)

جموں: جموں میں نتائج کیلئے گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے جموں کے ضلع مجسٹریٹ سکریٹری کمار ویش نے جموں شہر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج 4 جون کو مقرر ہے۔ نتائج کے دن امن و امان سے متعلق مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے۔ لہٰذا گنتی کے دن عوامی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 سی آر پی سی ایکٹ کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، گنتی مراکز کے احاطے میں کسی بھی قسم کے جلوس اور نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
گنتی کے مقام کے احاطے میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدواروں کی طرف سے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور جشن کی اجازت نہیں ہوگی۔ نتائج کے مراکز سے 100 میٹر کے دائرے میں جھنڈوں کے ساتھ یا اس کے بغیر لاٹھی لے کر جانا، جلوس نکالنا یا بڑا ہجوم اکٹھا کرنا بھی ممنوع ہے۔ نتائج کے دن سڑکوں اور عوامی مقامات پر پٹاخے پھوڑنا اور پھینکنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔

مزید پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024: صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی، انتظامات مکمل، سخت سکیورٹی کے بندوبست

اس کے علاوہ کسی بھی امیدوار/سیاسی جماعت کی طرف سے بغیر اجازت کوئی جیت کا جلوس/ریلی یا کسی اور قسم کے جلسے/جلوس نہیں نکالے جائیں گے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 5 جون تک عم جاری رہے گا۔ یہ حکم ضلع جموں کے علاقائی دائرہ اختیار میں لاگو ہوگا۔

Last Updated : Jun 4, 2024, 8:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.