بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں پیپلز کانفرنس کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر بارہمولہ پارلیمانی نشست کے پیپلز کانفرنس کے امیدوار سجاد غنی لون کے علاوہ پارٹی کے نائب صدر عبدل غنی وکیل موجود رہے اور اس کے علاوہ پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر اہم لیڈروں نے شرکت کی۔
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سجاد غنی لون نے کہا کہ میں مرکزی سرکار سے بولنا چاہیے ہوں کہ آپ نے ہمارا سب کچھ چھین لیا اور اب ہمارے پاس کوئی بھی چیز نہیں ہے۔لیکن میں چاہیے ہوں کہ کشمیر کے نوجوانوں اور ملک کے دیگر ریاستوں سے وابسطہ نوجوانوں کے لے صرف ایک ہی قانون ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ کو بارہمولہ پارلیمانی نشست سے ہرانا ہے کیونکہ اس نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی پی اکثریتی علاقوں میں ووٹنگ عمل کو سست کرنے کی کوشش کی گئی: محبوبہ مفتی - Mehbooba on Voter Turnout
سجاد غنی لون نے مزید کہا کہ میں بارہمولہ سیٹ جیتوں یا ہاروں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر کسی چیز سے فرق پڑتا ہے تو وہ یہ ہے کہ کسی بھی صورت میں عمر عبداللہ بارہمولہ کی سیٹ پر کامیابی نہیں ہونا چاہیے ۔