ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا الیکشن 2024: اوبزرورز نے کیا گاندربل ضلع کا دورہ - Lok Sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 6:55 PM IST

Election Observers Visit Ganderbal: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر الیکشن اوبزرورز نے ضلع گاندربل میں انتخابی تیاریوں اور میڈیا مانیٹرنگ سیل کے کام کاج کا جائزہ لینے کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

لوک سبھا الیکشن، اوبزرورز نے کیا گاندربل ضلع کا دورہ
لوک سبھا الیکشن، اوبزرورز نے کیا گاندربل ضلع کا دورہ (تصویر: ضلع انتظامیہ گاندربل)

گاندربل (جموں کشمیر): سرینگر پارلیمانی نشست کے جنرل اوبزرور مکل کمار نے جموں کشمیر پولیس اوبزرور سندیپ سنگھ چوہان کے ہمراہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس کے وی سی روم میں ضلع میں لوک سبھا انتخابات - 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک مشتر کہ میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شیا مبیر سنگھ، ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کی شروعات میں اوبزرورز نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر او) نوڈل افسروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ضلع میں لوک سبھا انتخابات کے انعقاد سے متعلق مختلف اور اہم پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ضلع میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات بشمول سویپ (ایس وی ای ای پی)، میٹریل مینجمنٹ، افرادی قوت، ٹرانسپورٹ پلان، ای وی ایم مینیجمنٹ، پولنگ اسٹیشنوں اور ڈسٹری بیوشن کم ریسپشن سینٹر ( ڈی سی آر ) پر انتظامات کے علاوہ دیگر اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔

اوبزروروں نے نوڈل افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع میں لوک سبھا انتخابات کے آزادانہ اور پُر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے آپسی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ ضلع کے دونوں اسمبلی حلقوں میں آئندہ لوک سبھا انتخابات - 2024 میں 2,05,029 رجسٹرڈ رائے دہندگان اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اوبزروروں کو آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی مکمل تیاری کی یقین دہانی کی۔

ووٹنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے جسمانی طور خاص افراد کے لئے ریمپ سمیت رائے دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈی ای او نے پولنگ سٹیشنوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 213 نامزد مقامات پر مجموعی طور پر 260 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کے مختلف مقامات پر 20 خصوصی پولنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔ جنرل اوبزرروں نے پولنگ سٹیشنوں میں اے ایم ایف کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پولنگ سٹیشنوں میں مناسب جگہ کو یقینی بنایا جائے جو ایک دوسرے سے متصل ہوں تا کہ ووٹروں کو ووٹ ڈالتے وقت کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے علاوہ اوبزروروں نے پولنگ عملے کی دوسری رینڈ مائزیشن اور پریذائیڈنگ افسران کو دئے جانے والے تربیتی سیشن کی بھی نگرانی کی اور افسران کو انتخابی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے اور جمہوری جذبے کے تحفظ کے لئے مزید جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔ دریں اثنا، اُنہوں نے میڈیا مانیٹرنگ ٹیموں کے کام کاج کا بھی معائینہ کیا جس دوران نوڈل آفیسر ایم سی ایم سی اور ڈی آئی او نے انہیں ان کے کام کے بارے میں جانکاری دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ضلع میں آج تک پیڈ نیوز کے کسی بھی کیس کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔ بعد ازاں اوبزروروں نے پولنگ سٹیشنوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا جس دوران جنرل او بزرور نے ضروری ہدایات دیں اور متعلقہ حکام کے درمیان آپسی ربط برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین سے خاص گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.