ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میاں الطاف نے کی افواہوں کی تردید، کہا الیکشن ضرور لڑوں گا - Lok Sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Anantnag-Rajouri Seat Lok Sabha election 2024لوک سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے اننت ناگ - راجوری سیٹ کے امیدوار، میاں الطاف احمد، کی بگڑتی صحت کی وجہ سے معالجین نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

این سی کو جھٹکہ، میاں الطاف علیل، انتخابی تشہیر سے رہیں گے دور

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 5:09 PM IST

Updated : Apr 13, 2024, 6:28 PM IST

میاں الطاف احمد کا ویڈیو پیغام

سرینگر (جموں و کشمیر): ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست کے لیے نیشنل کانفرنس (این سی) کے امیدوار میاں الطاف احمد کو مبینہ طور پر صحت کے چیلنجوں کا سامنا ہے جو این سی کی انتخابی مہم کی رفتار کو ممکنہ طور پر محدود کر سکتی ہے۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن حلقے سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والی سیاسی وراثت کے حامل میاں الطاف، حالیہ دنوں میں بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال سے دوچار ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لینے سے قاصر ہیں۔

میاں الطاف کے قریبی ذرائع کے مطابق، طبی ماہرین نے انہیں کئی ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، جس سے وہ انتخابی مہم میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے میاں الطاف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں انفیکشن کا شکار ہو گیا ہوں اور ڈاکٹروں نے مجھے ایک ماہ سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکوں گا اور نہ ہی اپنی رہائش گاہ سے باہر آ سکوں گا۔‘‘

این سی کی ایک اہم شخصیت - میاں الطاف احمد - کی عدم دستیابی کی وجہ سے اننت ناگ - راجوری پارلیمانی سیٹ کے لیے آنے والے انتخابات میں پارٹی کی جیت کے امکانات پر بادل منڈلانے لگے ہیں۔ پارٹی کے ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ ان کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آنے والے دنوں میں کر دیا جائے گا۔

اس ماہ کے شروع میں نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف احمد کو اننت ناگ - راجوری سیٹ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس نشست پر لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران 7 مئی کو پولنگ ہونے والی ہے۔ اعلان کے دوران، این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے معاشرے کے متنوع طبقات میں میاں الطاف احمد کی وسیع مقبولیت پر زور دیا اور رائے دہندگان سے خاطر خواہ حمایت حاصل کرنے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم پارٹی صدر عمر عبداللہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میاں صاحب از خون الیکشن لڑنے سے معذرت ظاہر نہیں کرتے، وہ پارٹی کے امیدوار برقرار ہیں۔

ادھر، میاں الطاف احمد نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے بگڑتی صحت کا اعتراف کرتے ہوئے الیکشن میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چند روز قبل وہ سخت علیل تھے جس کے باعث معالجین کو یرقان کا خدشہ لاحق ہوا، تاہم ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد معالجین مطمئن ہوئے کہ یہ محض وائرل بخار تھا۔ میاں الطاف احمد نے کہاکہ انہیں ڈاکٹروں نے مزید کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم وہ الیکشن میں ضرورت شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کیلئے نامزدگی کا عمل شروع - lok sabha Election 2024

اننت ناگ - راجوری سیٹ کے انتخابی میدان میں، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ابھی تک اس حلقے کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ادھر، الطاف بخاری کی حمایت سے غلام نبی آزاد اس نشست پر میدان میں اتریں گے۔

Last Updated : Apr 13, 2024, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.