ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں ڈی پی اے پی کے امیدوار کی تشہیری مہم - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

گاندربل ضلع میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدوار عامر بٹ نے لوک سبھا انتخابات کے لیے تشہیری مہم شروع کی۔ انہوں نے ووٹرز سے ملاقات کی اور پارٹی کے منشور سے انہیں واقف کرایا۔

گاندربل میں ڈی پی اے پی کے امیدوار کی تشہیری مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 4:56 PM IST

گاندربل میں ڈی پی اے پی کے امیدوار کی تشہیری مہم

گاندربل: ڈیمو کریٹک پراگریس آزاد پارٹی نے گاندربل میں ایک عوامی جلسے کا انعقاد کیا جس میں سری نگر پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے نامزد امید وار عامر بٹ، ضلع صدر گاندربل قیصر سلطان جن اور پارٹی کے دیگر لیڈر موجود تھے۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں عامر بٹ نے کہا کہ لوگ تبدیلی کے لئے ان کے حق میں ووٹ دیں ۔اُنہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر الزام عاید کیا کہ انہوں نے ہمیشہ گاندربل کو نظر انداز کیا۔ ان دو پارٹیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی اور پی ڈی پی نے خاندانی سیاست کو ترجیح دی۔ یہاں کے عوام کے ساتھ صرف کھوکھلے وعدے کئے جبکہ غلام نبی آزاد نے مرکزی سرکار میں رہ کر اور جموں کشمیر کے وزیر اعلی رہنے کے دوران صرف عوامی نوعیت کے کام کئے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی ساتھرہ میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام اہم میٹنگ - Lok Sabha Election 2024

اس سے پہلے ضلع صدر گاندربل قیصر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلام نبی آزاد ایک بے داغ سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے جموں کشمیر کی ترقی میں چار چاند لگائے ۔نیز انہوں نے کشمیر میں جاری پکڑ رکڈ کا خاتمہ کیا جبکہ یہ غلام نبی آزاد ہی ہیں جنہوں نے فرضی جھڑپوں میں ملوث کئی پولیس افسروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور اس وقت بھی وہ جیل میں چکی پیس رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.