ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: فاروق عبداللہ - Lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Farooq Abdullah Slams BJP: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کڑہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر الزام لگایا کہ پارٹی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے فرقہ وارانہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ملک کے لیے بہت خطرناک ہے۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 12:42 PM IST

بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، فاروق عبداللہ

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعرات کو کانگریس کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے کٹرا پہنچے۔ کٹرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ انڈیا اتحاد بھارت کے آئین کو بچانے کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ایک طرف وہ (بی جے پی) ہندوستان کے آئین کو تباہ کرنا چاہتی ہے، دوسری طرف ایسے لوگ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ آئین کو بچاؤ، یہ ہندوستان کو بچانے کی ہماری اجتماعی لڑائی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم متحد نہیں ہوئے تو اس ملک کو نہیں بچا سکتے۔ ہمیں اپنی اجتماعی طاقت ملک کو دکھانی ہوگی۔ وہ (بی جے پی) ایک مذہب کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ یہ کیسے طے کر سکتے ہیں کہ آپ کیا کھائیں گے، آپ کیسا لباس پہنیں گے؟ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں یہاں آپ سے درخواست کرنے آیا ہوں کہ فیصلہ لیں اور ایسی طاقتوں کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔ کانگریس امیدوار ہمارا متحدہ امیدوار ہے۔ ہمیں ان طاقتوں کو شکست دینے کے لیے ووٹ دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سیٹ پر کانگریس کے سینیئر رہنما رمن بھلا انتخابات لڑ رہے ہے، ان کے مد مقابل بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما ہے۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا، نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے اننت ناگ-راجوری سیٹ سے جیت کا دعویٰ کیا۔ فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ بدھ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد آیا ہے، جس میں محبوبہ نے کہا تھا کہ پی ڈی پی کشمیر کی تینوں سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.