ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہماری لڑائی این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کے خلاف: محمد لطیف بٹ - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

پلوامہ ضلع بی جے پی کے صدرمحمد لطیف بٹ نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری لڑائی این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کے خلاف ہے۔ کشمیری عوام کی ترقی کی راہ میں یہ سیاسی جماعتیں رکاوٹ ہیں، انہیں شکست سے دوچار کرنا ضروری ہے۔'

ہماری لڑائی این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس کے خلاف ہے: محمد لطیف بٹ
ہماری لڑائی این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس کے خلاف ہے: محمد لطیف بٹ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 5:19 PM IST

ہماری لڑائی این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس کے خلاف ہے: محمد لطیف بٹ (etv bharat)

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ نے بوتھ لیول کے کارکنان کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں امیدوار نہ اتارنے کے باوجود بی جے پی یونٹ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

ضلع پلوامہ کے علاقے پتل باغ میں منعقدہ پروگرام کے دوران بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ، ڈی ڈی سی ممبر و جنرل سکریٹری بی جے پی اوتار سنگھ، حلقہ صدور موجود تھے۔ پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع ٹیم کو پارلیمانی انتخابات کے لیے تیار کرنا ہے۔پروگرام میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے پارٹی کارکنان اور بوتھ لیول ورکرز کی بڑی تعداد میں موجود رہیں۔

بی جے پی کے رہنمامحمد لطیف بٹ نے کہا کہ ہماری لڑائی نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کانگریس سے ہے۔ان پارٹیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ کشیری عوام کے پاس ان پارٹیوں کو سبق سکھانے کا ایک موقع ہے۔لوگوں کو اس کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں بی جے پی کی ریلی

انہوں نے کہا کہ پروگرام منعقد کرنے کا ہمارا مقصد لوگوں کو حق رائے دہی سے آگاہ کرنا اور تینوں جماعتوں کے خلاف ووٹ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس پارٹی کو بی جے پی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ پارلیمانی انتخابات میں زبردست جیت حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.