جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی امور کی کمیٹی نے ہفتہ کو وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ادھمپور پارلیمانی حلقے اور جموں سے جگل کشور کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا۔پارٹی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے 16ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 195سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
پہلی فہرست میں جموں وکشمیر سے موجودہ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ادھمپور اور جگل کشور کو جموں پارلیمانی حلقے سے بطور امیدوار نامزد کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی مزید تین پارلیمانی نشستوں کے امیدواروں کو نامزد کرنے کی خاطر سینٹرل الیکشن کمیٹی کی جانب سے کئی ناموں پر غور و غوض ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اننت ناگ راجوری پونچھ پارلیمانی حلقے سے رویندر رینا اور سرینگر ، بڈگام اور گاندربل سے ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے ناموں پر سنجیدگی کے ساتھ غور ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، مودی تیسری بار وارنسی سے کریں گے مقابلہ
ممبر پارلیمنٹ جنگل کشور شرما نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی، اور ہمیں امید ہے کہ تین سیٹوں پر پارٹی جیت پائی گئی۔ انہوں نے کہا جموں ریاسی اور ادھمپور سیٹ پر بی جے پی بھاری ووٹوں سے جیتیں گی۔
واضح رہے کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 16 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 195 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اپنی روایتی سیٹ وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ امیدواروں میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور 34 مرکزی اور ریاستی وزراء شامل ہیں۔