ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں بی جے پی کی ریلی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

BJP Massive Rally in Pulwama: ضلع پلوامہ کے بوہرہ علاقے میں بی جے پی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ بی جے پی کی یہ ریلی بوہرہ علاقے سے شروع ہو کر ٹہاب چوک پر ختم ہوئی۔

پلوامہ میں بی جے پی کی ریلی
پلوامہ میں بی جے پی کی ریلی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 4:28 PM IST

پلوامہ میں بی جے پی کی ریلی

پلوامہ: ملکی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔ وادی کی تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم بھی زوروں پر جاری ہے۔

ضلع پلوامہ کے بوہرہ علاقے میں بی جے پی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا یہ ریلی بوہرہ علاقے سے شروع ہوکر ٹہاب چوک پر ختم ہوئی۔ اس موقعے پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو نعروں کے ذریعہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جب کہ ٹہاب چوک میں بی جے پی کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو پارلیمانی انتخابات میں ووٹ نہ دیں بلکہ کس بھی دوسرے جماعت کے لیڈر کو ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کے ایک مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو کے متعلق سوشل میڈیا صارف کے خلاف کیس درج

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی خاندانی راج قائم کرنا چاہتی ہین جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جب کہ پیلیٹ اور پی ایس اے ان دونوں جماعتوں کی ہی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کے لئے ایک مؤثر پالسی بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ یہاں کے نوجوانوں پیلیٹ اور پی ایس اے سے محفوظ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.