ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا الیکشن، بی جے پی مہیلا مورچہ بھی مورچہ زن - لوک سبھا الیکشن

Lok Sabha Electionبی جے پی، جموں کشمیر مہیلا مورچہ کی جانب سے صوبہ جموں کے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں تقاریب کے دوران پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنائے جانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

لوک سبھا الیکشن، بی جے پی مہیلا مورچہ بھی مورچہ زن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 6:43 PM IST

لوک سبھا الیکشن، بی جے پی مہیلا مورچہ بھی مورچہ زن

کشتواڑ (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں کشمیر یونٹ کی مہیلا مورچہ کی چیئرپرسن سنجیتا ڈوگرا نے خطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان کے علاوہ مقامی خواتین کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں بی جے پی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں خواتین نے شرکت کی۔

بی جے پی مہیلا مورچہ سے وابستہ کئی لیڈران خاص کر صدر سنجیتا ڈوگرہ نے خواتین کو مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کو دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں تک پہنچانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اس کے علاوہ انہوں نے بی جے پی دور حکومت کے کارناموں خاص کر خواتین کو بااختیار بنائے جانے کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کی تشہیر کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: کشمیر پارلیمانی انتخابات، سیاسی جماعتوں نے کیا امیدواروں کے انتخاب کا آغاز

تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتےہوئے سنجیتا ڈوگرا نے کہا کہ ان اضلاع میں مہیلا مورچہ کی جانب سے تقریب کے انعقاد کا مقصد نہ صرف غریب عوام تک سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانا اور آنے والے لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے تشہیری مہم کو بھی شروع کرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے خواتین کے لئے کئی اسکیموں کو متعارف کرایا اور حقیقی معنوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں کئی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کے دوران لوک سبھا انتخابات میں پھر ایک بار کامیاب بنانے کے حوالہ سے حکمت عملی بنانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.