ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خستہ حال تولہ مولہ بوروسہ رابطہ سڑک سے عوام پریشان - Dilapidated Link Road Conditions - DILAPIDATED LINK ROAD CONDITIONS

Dilapidated Link Road Conditions In Ganderbal ضلع گاندربل میں واقع تولہ مولہ بوروسہ رابطہ سڑک کی خستہ حالت سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی مرمت کے لئے حتجاج کیا گیا لیکن انتظامیہ نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی۔

خستہ حال تولہ مولہ بوروسہ رابطہ سڑک سے عوام پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 11:40 AM IST

خستہ حال تولہ مولہ بوروسہ رابطہ سڑک سے عوام پریشان

گاندربل:مقامی باشندوں کے مطابق پچھلے پانچ سات برسوں سے تولہ مولہ سہ پورہ رابطہ سڑک پر نہ ہی میکڈیم بچھایا گیا ہے اور نہ ہی مرمت کرکے قابل آمدورفت بنائی جاسکی ہے۔اس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ گاندربل کے تحصیل تولہ مولہ کی اندرونی رابطہ سڑکیں، ذیلی سڑکیں اور گلی کوچے جن میں تولہ مولہ، بوروسہ، سینٹر یونیورسٹی، لار، رابطہ سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔

انہوں نے کہاکہ جگہ جگہ سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جو بارشیں ہونے کی صورت میں تالاب کی شکل اختیار کرتی ہیں جبکہ دھوپ ہونے پر دھول مٹی اور گرد و غبار چاروں طرف سے اڑتا رہتا ہے۔ان علاقوں میں باشندوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے متعدد بار التجا کی تھی کہ ان رابطہ سڑکوں پر میکڈیم بچھایا جائے یا ان کی اس قدر مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔

اس بارے میں جب ہم نے سینٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا جب بارش ہوتی ہے تو ہمیں چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تولہ مولہ کے مقامی باشندہ طاہر احمد نے اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے فردوس احمد کو بتایا کہ میں نے ان رابطہ سڑکوں پر گڑھوں کو لے کر ضلع انتظامیہ گاندربل اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی ایگزیکیٹو افیسر کے ساتھ مسئلہ اٹھایا تھا اس کے باوجود کسی نے عام لوگوں کی پریشانیوں پر توجہ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:برسوں سے نامکمل ڈوگری پورہ پل، عوام سراپا احتجاج - Dogripora bridge

اس بارے میں جب محکمہ پی ایم جی ایس وائی ایگزیکیٹو افیسر شبیر احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ رواں سال تولہ مولہ رابطہ سڑک سمیت دیگر سڑکوں پر موسم میں بہتری آتے ہی میکڈیم بچھانے کا کام شروع کردیا جائے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.