ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے باشندوں نے شراب کی دکان کے خلاف احتجاج کیا - Protest Against Liquor Shop

ضلع رامبن کے میتراہ علاقے کے باشندوں نے شراب دکان کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی۔سابق رکن اسمبلی اشوک کمار نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہے لیکن شراب دکان کھولنے کی اجازت دے رہی ہے۔

ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے باشندوں نے شراب کی دکان کے خلاف احتجاج کیا
ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے باشندوں نے شراب کی دکان کے خلاف احتجاج کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 8:32 PM IST

رامبن :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے مقامی باشندوں نے آج یہاں ضلع صدر مقام میتراہ میں شراب کی نئی دکان کھولے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ضلع رامبن کے میتراہ علاقہ کے باشندوں نے شراب کی دکان کے خلاف احتجاج کیا (etv bharat)

مقإمی باشندوں نے احتجاج کے دوران سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ان کا کہنا تھاکہ علاقے میں شراب کی دکان کھولنے سے ماحول خراب ہو جائے گا۔نوجوانوں پر اس کا برا اثر پڑے گا۔اس کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

مقامی باشندے میتراہ میں واقع گول روڈ پر احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مظاہرین کی قیادت سابق رکن اسمبلی اور کانگرس کے سینر لیڈر اشوک کمار کر رہے تھے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت آبادی والے علاقوں میں شراب کی دکانیں کھول کر جان بوجھ کر نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کر رہی ہے۔ جبکہ میتراہ میں مندر، مسجد اور رام۔ لیلا کرونڈ کے علاقہ میں اسکول بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی بارہمولہ نے ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا

انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں اور اسکول جانے والے بچوں کے لیے شراب کی دکان کے سامنے سے گزرنا مشکل ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت آبادی والے علاقوں اور مذہبی اور تعلیمی مقامات کے قریب شراب کی دکانیں کھول کر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.