گاندربل: ضلع گاندربل میں گزشتہ ایک ہفتہ سے زائد عرصے سے ریسوینگ اسٹیشن چنر وسن سے غیر اعلانیہ بجلی شیڈول نافذ کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ فروری کے مہینے میں چنر وسن ریسوینگ اسٹیشن میں 10 میگاواٹ بجلی ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے بجلی سپلائی پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کے سبب درجنوں علاقوں جن میں پرنگ، لری، چھترگل، اری گوری پور، گجرات، منیگام، وسن، چنر، بونہ زل، ہاموجود ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو ترتیب شدہ بجلی شیڈول کے بجائے سنگین بحران سے دوچار کردیا گیا ہے۔ان علاقوں میں گھنٹوں کے دوران بجلی گل کردی جاتی ہے ۔اس کی وجہ سے گوناگوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان علاقوں میں درجنوں ایسے مریض ہیں جن کو گھنٹوں آکسیجن کی مشین پر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے. بجلی گل ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک سے قبل بجلی سپلائی میں معمول پر لانے کا مطالبہ
بجلی کی ابتر صورتحال پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبر مدثر مجید میر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وسن گاندربل میں موجود ریسوینگ اسٹیشن سے درجنوں علاقوں جن میں وسن، لری پرنگ، پرنگ، چھترگل ،گجرات، منیگام، پیٹھ وسن، چنر، بونہ زل،ہاری پورہ، ارہامہ، یارمقام، اندرون سمیت دیگر علاقوں میں ترتیب شدہ بجلی شیڈول کے علاوہ گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔