ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضلع اسپتال گاندربل جانے والی سڑک انتہائی خستہ - اسپتال سڑک سڑک انتہائی خستہ

Link Road to District Hospital Ganderbal in shamblesضلع اسپتال گاندربل کو جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے، لوگوں کا ہسپتال پہنچنا مشکل ہو رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ کے مطابق جلد ہی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

ضلع اسپتال گاندربل جانے والی سڑک خستہ حالی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 3:46 PM IST

ضلع اسپتال گاندربل جانے والی سڑک انتہائی خستہ

گاندربل: ضلع اسپتال گاندربل کی جانب جانے والی ایک متبادل سڑک گزشتہ کئی برسوں سے خستہ ہے۔ خستہ حال سڑک قصبہ میں ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اہم رول ادا کر سکتی ہے تاہم اس کے باوجود سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی اہمیت اور افادیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے کئی بار حکام کو مطلع کیا تاہم ’’لوگوں کے مطالبات پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے اور یہ مسئلہ عرصہ دراز سے زیر التواء رکھا گیا ہے۔‘‘

عابد حسین نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ رابطہ سڑک مقامی باشندوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مین سڑک پر ٹریفک جام کی وجہ سے مریضوں کو ضلع اسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی اور ایل جی انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا گیا تاہم ابھی تک اس حوالہ سے زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا جبکہ یقین دہانیاں کئی بار کی گئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیکر کہا کہ ضلع ہسپتال کو ایک بہتر اور متبادل لنک روڈ فراہم کرنے کے علاوہ یہ سڑک ماتا کھیر بھوانی مندر کو بھی جوڑتی ہے اور امرناتھ یاترا کے دوران ٹریفک کے رش کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’ضلع میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال تاخیر کا سبب بن رہی ہے، ٹریفک جام کی وجہ سے ہمیں ناگبل سے گاندربل تک کے سفر میں ایک گھنٹے سے بھی زیادہ کا وقت لگتا ہے۔ اگر اس سڑک کو قابل آمدورفت بنایا جائے گا تو اس سے سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں، خاص طور پر صورہ اسپتال کے لیے جانے والے مریضوں کی نقل و حرکت میں بھی آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: Roadside Garbage in Ganderbal: سڑک کنارے گندگی انڈیلنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

محکمہ آر اینڈ بی، گاندربل، کے ایگزیکٹیو انجینئر تطہیر منظور نے تسلیم کیا کہ سڑک پر تعمیر و مرمت کا کچھ کام پہلے بھی انجام دیا گیا تھا لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کام بہت جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا: ’’ہم نے سڑک کے لیے تخمینہ تیار کر لیا ہے، جسے حکام کو پیش کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی اس کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد سڑک کا کام شروع ہو جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.