سرینگر: جموں وکشمیر حکومت نے عمر قید یافتہ 5 مجرموں کی باقی ماندہ سزا کو معاف کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ’’جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان پانچ قدیوں کی باقی ماندہ سزا کی معافی کا حکم دیا ہے جنہیں عدالتوں نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔‘‘ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے جن پانچ مجرموں کی عمر قید کی سزا کو معاف کیا ہے ان میں محمد یوسف شاہ، دیس راج، سریش کمار، ترسیم لال اور محمد بشیر شامل ہیں۔ اور یہ معافی 18 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں دی گئی ہے۔
محمد یوسف شاہ بمقابلہ ریاست جموں وکشمیر معاملے میں حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش عرضی دائر کی ہے کہ ریاست نے پہلے ہی ان کی قید کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی قبل از وقت رہائی کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر خاص کر وادی سے تعلق رکھنے کئی افراد عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ایسے میں اس طرح کا نوٹیفکیشن ان قیدیوں اور ان کے اعزہ و اقارب کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔
یاد رہے کہ عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس میں بند ایک قیدی کی بیس سال کی قید مکمل ہونے کے بعد ان کے وکیل نے رہائی کی درخواست دائر کی تھی تاہم اس وقت انہیں مطلع کیا گیا تھا کہ ’’عمر قید‘‘ کی سزا ’’تیا حیات‘‘ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امشی پورہ شوپیاں فرضی انکاؤنٹر، فوجی کپٹین کی عمر قید سزا معطل