بڈگام (جموں و کشمیر): ایل جی منوج سنہا نے آج شیخ پورہ بڈگام میں پنچایتی راج ادارہ (پی آر آئی) ایکوموڈیشن کا افتتاح کیا۔ محکمہ دیہی ترقی (رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ) کی جانب سے تیار کردہ پی آر آئی رہائش گاہ میں کُل سترہ ٹو بی ایچ کے (دو بیڈ روم، ایک ہال) کے فلیٹس ہیں۔
اسکے علاوہ اس رہائشگاہ میں ایک دفتر بھی موجود ہے۔ اس پروجیکٹ میں تقریبا چھ کروڑ اکتالیس لاکھ روپیہ کی لاگت آئی ہے جس سے اب پی آر آئی کو کافی سہولت فراہم ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد مقامی گورننس کو مضبوط بنانا اور علاقے کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ایل جی منوج سنہا نے اس دوران بڈگام میں کئی اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ ان میں آریپنتھن ریسیونگ اسٹیشن بھی شامل ہے۔ ایل جی منوج سنہا نے شیخ پورہ، بڈگام میں ایک نئے کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا۔
ایل جی نے کہا کہ انتظامیہ، لوگوں کو سہولت پہچانے کے لئے پرعزم ہے اور لگاتار نئے نئے پروجیکٹس تیار کئے جارہے ہیں۔ نیز یہ کوششیں جموں و کشمیر میں متوازن علاقائی ترقی اور مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج ادارہ (پی آر آئی) رہائش گاہ سے پنچایتی راج سسٹم کو مزید فروغ ملے گا۔ پی آر آئی نے اس رہائشگاہ کے بننے سے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ آج تک وہ ہوٹلوں میں رہائش پذیر تھے لیکن اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس رہائشگاہ میں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور بڈگام انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں پہلا ڈسٹرکٹ ہے جہاں پر اس طرح کی رہائشگاہ تعمیر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: