ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کانووکیشن - Islsmic university convocation - ISLSMIC UNIVERSITY CONVOCATION

اونتی پورہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے اپنا تیسرا کانوویشن کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا سمیت کئی معزز مہمانان نے شرکت کی۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کنووکیشن
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کنووکیشن (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 7:09 PM IST

اونتی پورہ: پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی نے اپنا تیسرا کنووکیشن منایا جس میں معزز مہمانان کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وہیں مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعقامات سے نوازا گیا۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کنووکیشن (etv bharat)

پروفیسر انیل ککوڈ کر(سابق چیرمین ایٹیمک کمیشن) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمولیت کی جبکہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو اور دیگر عہدیداروں نے بھی کنووکیشن میں شرکت کی۔

خطبہ استقبالیہ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کہا کہ ’’اسلامک یونیورسٹی نے مختصر وقت میں ہی اپنی شناخت قائم کی ہے انھوں نے وایس چانسلر منوج سنھا کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب فنڈس واگزار کرنے پر شکر یہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے چانسلر منوج سنہا نے بتایا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن کے بدلتے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کو بھی آگے آنا چاہئے۔اسلامک یونیورسٹی میں جدید کورسز کو نصاب میں شامل کرنے سے طلبا کو روزگار تلاش کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی نئ قومی پالیسی کے تقاضوں کے ہم۔ آہنگی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے جسکے لیے پروفیسر شکیل احمد رومشو اور انکی پوری ٹیم مبارک بادی کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی معیاد ملازمت میں توسیع

اپنے خطاب میں پروفیسر مہمان خصوصی ککوڈ کر نے بتایا کہ ’’اسلامک یونیورسٹی نے اعلی تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں کنووکیشن میں گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر، آئ جی پولیس وی کے بردی،ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.