ترال( پلوامہ):مندورہ ترال میں تیندوے کی موجودگی کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب لوگ صبح وشام اپنے گھروں کے اندر رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے کئی مرتبہ ایک تیندوے کو دیکھا ہے جس کے بعد آبادی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔لوگوں کے مطابق تیندے کے بعد لوگ اپنے گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گیے ہیں۔
اس حوالے سے ایک مقامی شہری عامر خان نے بتایا کہ تیندوے کو کئی افراد نے دیکھا ہے، جس کے بعد یہ خبر علاقہ میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی۔انہوں نے کہا کہ لوگ ڈر کے مارے اب نماز پڑھنے بھی اب مسجد کو نہیں جاتے، اس کے علاوہ بچے بھی گھروں کے اندر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
سماجی کارکن محمد اشرف نے بتایا کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ بچوں سے لیکر بزرگوں اور خواتین اب اپنے گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اس معاملہ کو وائلڈ لائف محکمہ کی نوٹس میں لایا تو محکمہ کی ایک ٹیم نے آج یہاں کیج نصب کر دیا ہے جس کے لیے وہ محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اس تیندوے کو جلد از جلد قابو کیا جاسکے گا اور لوگ چین کی سانس لیں۔
مزید پڑھیں: سال 2023میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں 9 افراد ہلاک
وہیں رینج آفیسر وائلڈ لایف ترال شوکت احمد جان نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ تیندوے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے مندورہ علاقے میں کیج نصب کر لیا ہے۔ تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صبح وشام کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے کے وقت احتیاط کرنا چاہیے