بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ایک گاؤں میں پیر کے روز ایک تیندوے کو مردہ پایا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم مردہ تیندوے کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
وائلڈ لائف آفیسر بڈگام بشیر احمد نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچھگام گاؤں کے مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی کہ بیئرخاہ نامی جگہ کے قریب ایک تیندوا مردہ پڑا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم کو جائے موقع پر بھیج دیا، جس نے تیندوے کی لاش کو برآمد کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر تیندوے کی موت قدرتی طور لگ رہی ہے، تاہم موت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے۔ بعدازاں جنگلی جانور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے‘‘۔
مزید پڑھیں: سال 2023 میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں 9افراد ہلاک
واضح رہے کہ ضلع بڈگام کے مختلف دیہات میں تیندووں آئے روز تیندوے دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہے، جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہعلاقہ میں جنگلی تیندوے کی اچھی تعداد موجود ہے۔
وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک شخص دعوی کر رہا ہے کہ کسی نے مردہ تیندوے کے جسم کے اعضاء نکالے ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں دعوی کیا کہ تیندوے کے ناخون، دم سمیت پرائیویٹ پارٹس کو کسی شخص نے کاٹ لیے ہے۔