ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لیلۃ القدر ایک عظیم رات - Shab e Qadr 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 8:36 PM IST

Updated : Apr 6, 2024, 8:46 PM IST

Night of Forgiveness رمضان المبارک کی راتوں میں ایک رات 'شب قدر' کہلاتی ہے۔ یہ رات بہت ہی خیر و برکت والی رات ہے جسے قرآن کریم نے ہزار مہینوں سے افضل بتایا ہے۔

laylatul-qadr-the-night-of-salvation-and-forgiveness
لیلۃ القدر ایک عظیم رات

حیدرآباد: آج کی رات افضل ترین اور فضیلت والی رات ہے۔ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ شب قدر کے دوران انجام دی جانے والی عبادت و ریاضت میں باقی عام راتوں کے مقابلے میں کئی گناہ اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ہزار مہینوں میں 83 برس اور چار مہینے ہوتے ہیں، گویا کہ اس رات کی عبادت پوری زندگی کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ رات رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہوتی ہے، لہٰذا اس آخری عشرے کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کیا جائے اور پانچوں وقت کی نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام کریں، نیز روزہ رکھیں، رات کا بڑا حصہ عبادت میں گزاریں تراویح اور تہجد کا اہتمام کریں اللہ تعالی کا ذکر کریں اور امت مسلمہ کے لیے دعا کریں۔

'قدر' کے معنی مرتبہ کے ہیں، چونکہ یہ رات باقی راتوں کے مقابلے میں شرف و مرتبہ کے لحاظ سے بلند ہے، اس لیے اسے ’’لیلۃ القدر‘‘ کہا جاتا ہے۔ قران کریم میں اس رات کی فضیلت کے بارے میں ایک سورت، سورۂ القدر نازل ہوئی ہے۔ قرآن کریم کی اس سورت میں بیان کی گئی پہلی فضیلت یہ ہے کہ اس رات میں قرآن نازل ہوا جو پوری انسانیت کے لیے کتاب ہدایت ہے۔

شب قدر کی دو اہم علامتوں کا ذکر کیا گیا ہے کہ یہ رات نہ تو بہت زیادہ گرم اور نہ بہت زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے اور دوسری علامت یہ ہے کہ شب قدر کی صبح کو سورج کے طلوع ہونے کے وقت سورج کی شعائیں نہیں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: شبِ قدر کے موقعے پر مفتی اعظم نے اہل اسلام کو تہنیت پیش کی

اس عظیم اور بابرکت شب میں جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے عبادت و ریاضت کے لیے کھڑا ہو، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کیے جاتے ہیں۔

  • شب قدر کی خاص دعا

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بتائیں کہ میں لیلۃ القدر کو کیا دعا مانگوں؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی۔(ترجمہ) کہ اے اللہ تو معاف کر دینے والا اور معافی پسند کرنے والا ہے، پس مجھے بھی معاف کردے۔

Last Updated : Apr 6, 2024, 8:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.