ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے گاوں کندلن میں مقامی باشندے بنیادی سہولیات سے محروم - lack of basic facilities in village - LACK OF BASIC FACILITIES IN VILLAGE

شوپیان ضلع کے کندلن گاوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان کے باعث مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ہمارے گاوں کی جانب متوجہ ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری پریشانیاں دور ہو سکے۔

شوپیان کے گاوں کدان میں مقامی باشندے بنیادی سہولیات سے محروم
شوپیان کے گاوں کدان میں مقامی باشندے بنیادی سہولیات سے محروم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 2:45 PM IST

شوپیان :کندلن شوپیان کے باشندوں نے انکے علاقے میں بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے پر ضلع انتظامیہ شوپیان سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے وہ کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شوپیان کے گاوں کدان میں مقامی باشندے بنیادی سہولیات سے محروم (etv bharat)

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں بجلی کی تاریں عارضی کھمبوں پر لٹکی ہوئی ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ برسوں سے یہاں کے بجلی کے کھمبے تبدیل نہیں کیے گئے ہیں اور یہ اب بوسیدہ ہو چکے ہیں، جس سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقے کی گلی کوچوں کی حالت بھی انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ سڑکیں خستہ حال ہیں اور ان کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ایک اور بڑی مشکل جس کا سامنا مقامی لوگوں کو ہے وہ علاقے میں ڈرینج سسٹم کی کمی۔ علاقے میں نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دوران پانی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے اور لوگوں گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوپیان کے دچھی پورہ کے باشندوں نے سڑکوں پر تارکول بچھانے کی مانگ کی

لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کی طرف فوری توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تو یہاں کے لوگ بھی آسانی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بجلی کے کھمبے تبدیل کیے جائیں، سڑکوں کی مرمت کی جائے اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.