ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، انکاؤنٹر تیسرے روز میں داخل - Kashmir Encounter Update

جنوبی کشمیر کے اہلن گڈول، علاقے میں حالات جوں کے توں، محاصرہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔

جنوبی کشمیر کے اہل گڈول علاقے میں تیسرے روز بھی محاصرہ جاری
جنوبی کشمیر کے اہل گڈول علاقے میں تیسرے روز بھی محاصرہ جاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 1:24 PM IST

جنوبی کشمیر کے اہل گڈول علاقے میں تیسرے روز بھی محاصرہ جاری (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ علاقے کے اہلن گگرمنڈو جنگلاتی حدود میں دو فوجی جوان سمیت ایک عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ کے بعد عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے محاصرہ لگاتار تیسرے روز بھی جاری ہے۔

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مذکورہ جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی، جیسے ہی سیکورٹی فورسز مشتبہ مقام پر پہنچے تو وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اچانک گولیاں چلائیں، جس کے بعد علاقے میں تصادم آرائی شروع ہوئی۔ گرچہ اندھیرے کے باعث علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تھا تاہم فورسز نے رات بھر علاقے میں آپریشن جاری رکھا جو آج تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کے گروپ نے پیرا کمانڈوز، مقامی پولیس سمیت فوج کی پر مشتمل مشترکہ تلاشی پارٹیوں پر فائرنگ کی جس میں، رپورٹس کے مطابق، چھ فوجی اہلکار اور دو شہری زخمی ہوئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں دو فوجی اہلکار زخمی کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا ایک عام شہری بھی ہلاک ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا دیگر زخمی اہلکاروں اور شہریوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں کمک تعینات کر دی گئی ہے اور فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کی کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ یہ انکاؤنٹر، گزشتہ برس کے ماہ ستمبر میں اسی علاقے میں ہوئے ایک طویل انکاؤنٹر کی بازشت ہے، جس کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ قریب سات روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں فوج کا کرنل، میجر اور ڈپٹی ایس پی سمیت چار سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ اس آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کے ایک سینئر کمانڈر سمیت دو عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ وہیں گزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو ڈوڈہ ضلع میں ایک انکاؤنٹر میں ایک کیپٹن سمیت چار فوجیوں کی موت ہو گئی تھی، جسے مد نظر رکھتے ہوئے فوج گزشتہ کئی روز سےگڈول کے مضافاتی جنگلات میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا ہے کہ علاقے میں تین سے چار عسکریت پسندوں کا ایک گروپ موجود ہے۔ گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا تھا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ عسکریت پسندوں کی تعداد تین سے چار ہے۔‘‘ آئی جی پی نے مزید کہا ہے کہ ’’ہم انکاونٹر کے دوران ہلاک شدہ شہری کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ عسکریت پسندوں کے اتنے قریب کیوں اور کیسے پہنچا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ یہ گروپ ڈوڈہ سے اس طرف گھس آیا ہے، کیونکہ اننت ناگ اور ڈوڈہ کی سرحدیں جڑی ہوئی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ علاقے میں 3 سے 4 عسکریت پسند موجود ہیں: آئی جی پی کشمیر - Encounter in Kokernag

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.