ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ علاقے میں 3 سے 4 عسکریت پسند موجود ہیں: آئی جی پی کشمیر - Encounter in Kokernag - ENCOUNTER IN KOKERNAG

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بالائی علاقوں میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

IGP Kashmir
IGP Kashmir (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 11, 2024, 3:24 PM IST

Updated : Aug 11, 2024, 3:52 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ کے اہلن گنڈول کوکرناگ میں تصادم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں آئی جی پی کشمیر وی کے بردی کے مطابق علاقے میں تین سے چار عسکریت پسند کا ایک گروپ موجود ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عسکریت پسندوں کی تعداد تین سے چار ہے۔ آئی جی پی نے کہا ہے کہ ہم انکاونٹر کے دوران ہلاک شدہ شہری کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ عسکریت پسندوں کے اتنے قریب کیوں اور کیسے تھے۔

IGP Kashmir (Etv bharat)

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گروپ ڈوڈہ سے اس طرف گھس آیا ہے کیونکہ اننت ناگ اور ڈوڈہ کی سرحدیں جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو فوجی اور ایک عام شہری مارے گئے جب کہ ایک عام شہری اس تصادم آرائی میں زخمی ہوا ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بالائی علاقوں میں ہفتے کے روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا تھا جو آج بھی جاری ہے۔ عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ میں دو فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ کوکرناگ پٹی کے دور افتادہ اہلن گاگرمنڈو جنگل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کرنے کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ یہ علاقہ 10,000 فٹ سے اوپر کی بلندی پر واقع ہے۔

Last Updated : Aug 11, 2024, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.