ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی پاور ٹیم میں شامل کابینہ وزراء کی تفصیلات - OMAR ABDULLAH CABINET MINISTERS

جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کابینہ کے دیگر ممبران کے سنگ بدھ کو حلف لیا۔

Omar Abdullah Cabinet Ministers of Jammu and kashmir UT
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کابینہ کے دیگر ممبران کے سنگ بدھ کو حلف لیا۔ (ETV Bharat Graphics Team)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2024, 2:16 PM IST

Updated : Oct 16, 2024, 2:49 PM IST

سرینگر: عمر عبداللہ نے جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیکر تاریخ رقم کی۔ عمر کی کابینہ میں تجربہ کار سیاستدانوں اور نئے چہروں کا حسین امتزاج ہے۔ عمر کی پاور ٹیم میں جہاں سرندر کمار چودھری اور سکینہ ایتو جیسے سیاسی رہنما ہیں، وہیں آزاد رکن ستیش شرما جیسے اتحادی بھی شامل ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ عمر کی اس پاور ٹیم (کابینہ) میں کون کون شامل ہے اور ان کا کیا کردار ہوگا۔

عمر عبداللہ - وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیر

بدھ کے روز عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ 2009 سے 2015 تک بطور وزیر اعلیٰ خدمات انجام دے چکے عمر نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں اہم واپسی کی۔ اگرچہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سے آزاد امیدوار انجینئر رشید سے شکست کھا گئے، تاہم انہوں نے بڈگام اور گاندربل کی اسمبلی نشستیں بالترتیب 18,485 اور 10,574 ووٹوں سے جیتیں۔ عمر عبداللہ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے نائب صدر ہیں اور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

سرندر کمار چودھری - نائب وزیر اعلیٰ، جموں و کشمیر

عمر کی کابینہ میں سورندر کمار چودھری کو ’’جائنٹ کلر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے کہنہ مشق رہنما رویندر رینہ کو 7,819 ووٹوں سے شکست دی۔ نیشنل کانفرنس سے 1995 میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے چودھری نے پی ڈی پی اور بی جے پی میں مختصر عرصہ گزارا اور پھر 2023 میں دوبارہ این سی میں شامل ہو گئے۔

سکینہ مسعود - کابینہ وزیر

عمر عبداللہ کی کابینہ میں واحد خاتون - سکینہ مسعود - ہیں، جنہوں نے 2024 کے انتخابات میں پی ڈی پی کے گلزار احمد ڈار کو 17,449 ووٹوں سے شکست دی۔ ان کا سیاسی سفر 1994 میں والد ولی محمد ایتو کے قتل کے بعد شروع ہوا۔ انہوں نے ایم ایل اے، ایم ایل سی اور وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

ستیش شرما - کابینہ وزیر

آزاد ایم ایل اے ستیش شرما نے چھمب اسمبلی نشست سے کامیابی حاصل کی اور عمر کی حکومت کو اپنی حمایت دی۔ کانگریس کو چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات جیتنے والے ستیش نے بی جے پی کے راجیو شرما کو 6,929 ووٹوں سے شکست دی۔ وہ کانگریس کے سابق وزیر مدن لال شرما کے صاحبزادے ہیں۔

جاوید احمد ڈار - کابینہ وزیر

جاوید احمد ڈار نے رفیع آباد میں اپنی پارٹی کے یاور احمد میر کو 9,202 ووٹوں سے شکست دی۔ 50 سالہ ڈار، جن کی تعلیمی قابلیت (دائر کردہ حلف نامہ کے مطابق) بارہویں جماعت تک ہے، دہائیوں سے سیاسی میدان میں ہیں۔

جاوید احمد رانا - کابینہ وزیر

جاوید احمد رانا، پونچھ ضلع کے ایس ٹی ریزروڈ حلقہ مینڈھر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ این سی کی ٹکٹ پر تین بار جیتنے والے رانا نے 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کے مرتضیٰ احمد خان کو 14,906 ووٹوں سے شکست دی۔ ان کی تعلیمی قابلیت بی اے اور ایل ایل بی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جانئے عمر عبداللہ کی حلف برداری پر محبوبہ مفتی نے کیا کہا

Last Updated : Oct 16, 2024, 2:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.