گلمرگ (جموں و کشمیر): رواں مہینے کی 21 تاریخ سے شروع ہوا کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن اتوار کے روز اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گُل نے تمام فتح کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کھیلو انڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ابھر کے آیا ہے جو گراس روٹ پر کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے شاہد، غوثیہ، صوبیہ اور شازیہ کو کوئی پہلے جانتا نہیں تھا، لیکن کھیلو انڈیا پلیٹ فارم کی وجہ سے انہیں موقع ملا اور وہ آج ابھر کے سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے لیے ہمیں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، جس سے کشمیر میں کھیلوں کو فاروغ کو دیا ہے۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار تمام مقابلے خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کیے گئے۔کئی کھیل پرل طریقے سے بھی منعقد کیے گئے۔ ٹیکنالوجی کا اچھا استعمال کیا گیا، وہیں کسی بھی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی، اور کھیلاڑی تمام انتظامات کو لے کر کافی خوش تھے۔"
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر بین الاقوامی کھیل مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار: نشت پرمانک
واضح رہے کہ پانچ روزہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2024 کے چوتھے ایڈیشن میں جہاں فوج، کرناٹک اور مہاراشٹرا نے سب سے زیادہ میڈل حاصل کیے۔ وہیں جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور لداخ کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے شاندار کھیل کے مظاہرے کرکے سب کا دل جیت لیا۔