ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ، نورڈک اسکینگ سے ’کھیلو انڈیا‘ کا آغاز - کھیلو انڈیا

کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکینگ ریزارٹ گلمرگ میں بدھ سے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چوتھے شمارے آغاز ہوا۔ پیر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 600سے زائد ایتھلیٹ مختلف مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

گلمرگ، نورڈک اسکینگ سے ’کھیلو انڈیا‘ کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 1:12 PM IST

گلمرگ، نورڈک اسکینگ سے ’کھیلو انڈیا‘ کا آغاز

گلمرگ (جموں و کشمیر): ’’کھیلو انڈیا ونٹر گیمز‘‘ کے چوتھے شمارے کا آغاز آج کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکینگ ریزارڈ گلمرگ میں ’’نورڈک اسکینگ‘‘ سے ہوا۔ اس کھیل میں ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں خواتین نے ڈیڑھ کلومیٹر ریس میں حصہ لیا وہیں مردوں نے 10 کلومیٹر لمبی ریس میں طبی آزمائی کی۔

زنانہ نورڈک اسکینگ میں اس مرتبہ پھر ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی بھوانی نامی کھلاڑی نے بازی ماری۔ وہیں ریاست اتراکھنڈ کی رہنے والے سیما سورانگ اور سپنا نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ بھوانی نے ریس 5.23 منٹس میں پوری کی وہیں سیما نے 5.35 اور سپنا نے 5.48 منٹ میں ریس مکمل کی۔

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھوانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’پچھلے سال کے مقابلے رواں سال (گلمرگ میں) انتظامات کافی بہتر ہیں۔ سہولیات بھی کافی بہتر ہیں اور اس بار ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ میں تمام انتظامات سے مطمئن ہوں۔‘‘ جنوری میں برفباری نہ ہونے اور گیمز موخر کیے جانے پر بھوانی نے کہا: ’’میں ایک سرمائی ایتھلیٹ ہوں اور جب یہ سنا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے شاید اس بار کھیلو انڈیا کے تحت گلمرگ میں ٹورنامنٹ منعقد نہیں ہوگا، تو میں کافی مایوس ہو گئی تھی، تاہم برفباری کی خبر سے میری طرح دیگر کھلاڑی بھی خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔‘‘

مزید پڑھیں: گلمرگ کی برف پوش ڈھلوانیں اسکائیرز کا استقبال کرتی ہیں

ریاست اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والی اسکینگ کھلاڑی پوجا بھٹ ٹاپ فائیو Top 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی تاہم وہ اپنے مظاہرے سے کافی مطمئن نظر آ رہی تھی۔ پوجا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’میں پہلی بار گلمرگ میں سرمائی کھیلوں میں شرکت کر رہی ہوں، اگر موقع ملا تو آئندہ اس سے بھی بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

یاد رہے کہ آج سے گلمرگ میں ونٹر گیمز کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا جو پیر تک جاری رہے گا۔ ان کھیلوں میں ملک بھر سے آئے 600سے زائد ایتھلیٹ مختلف کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ فروری کے پہلے ماہ برفباری نہ ہونے کے سبب ونٹر گیمز کو موخر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.