ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ انتظامیہ نے امن و امان کی برقراری کےلئے عوام سے اپیل کی، علاقہ میں سیکوریٹی فورسز تعینات - Security forces deployed in Kathua

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 10:50 PM IST

Updated : Jun 29, 2024, 11:00 PM IST

Kathua administration appealed to public to maintain law and order کٹھوعہ میں آج صبح مخالف تجاوزات مہم کے دوران حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے تاہم اب علاقہ میں حالات قابو میں ہیں۔ سیکوریٹی فورسس کو تعینات کیا گیا اور امن و امان کی برقراری کےلئے انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

جموں: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ہفتہ کے روز تجاوزات مخالف مہم کے دوران اس کی مزاحمت کررہے احتجاجیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت کم از کم پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دراصل ریوینیو محکمہ افسروں نے ایک عبادت گاہ کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے مسمار کرنے کی کوشش کی تو مقامی لوگوں نے اس پر سخت احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان معمولی جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

کٹھوعہ انتظامیہ نے امن و امان کی برقراری کےلئے عوام سے اپیل کی، علاقہ میں سیکوریٹی فورسز تعینات (ETV Bharat)

ریونیو محکمہ کے ایک افسر جو تجاوزات مخالف مہم کے دوران موجود تھے نے ای ٹی وی بھارت کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیرا نگر کے نگری علاقے میں غیرقانونی طور پر تعمیر شدہ عبادت گاہ (مسجد) کو منہدم کرنے کےلئے صبح 8 بجے کاروائی شروع کی گئی تھی جس کی مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے سخت مخالفت کی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر سنگباری کی جس کے نتیجہ میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج جب پرتشدد ہوا تو پولس اور ریونیو محکمہ کے عملے نے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے کاروائی کو روک دیا تاہم علاقہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے علاقہ میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق ناگڑی بلاک کے تحت کلیان پور علاقے میں سرکاری زمین پر ایک مذہبی عبادتگاہ تعمیر کی جارہی تھی، جسے انتظامیہ کی جانب سے آج منہدم کرنے کی کاروائی کے دوران حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور پولیسس پر پتھراؤ کردیا۔ ڈی ایس پی سمیت پانچ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کی کاروائی پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بغیر کسی نوٹس اچانک کی گئی کاروائی کی مذمت کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ مسجد 7 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ فی الحال مسجد کی تعمیرنو کا کام جاری تھا۔ محکمہ ریونیو کی غیرضروری کاروائی کی لوگوں نے سخت الفاظ میں مخالفت کی۔ مقامی لوگوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انتظامیہ نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سرحدی ضلع کٹھوعہ میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ خانہ بدوش گوجر بکروال برادری کے گھروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخ کے بعد اس طری کی کاروائی میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔

اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متعدد مرتبہ لوگوں کو سرکاری زمین پر قبضہ نہ کرنے اور سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیر و تجاوزات کو بند کرنے کےلئے کہا گیا تاہم سرکاری حکم کی تعمیل نہ کرنے پر محکمہ مال کی ٹیم نے انہدامئ کاروائی شروع کی۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ عام لوگوں کو سرکاری کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اور مقامی لوگوں کو پرامن ماحول بنائے رکھنے میں عہدیداروں کی مدد کرنی چاہئے۔

Last Updated : Jun 29, 2024, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.