ETV Bharat / jammu-and-kashmir

روایتی کشمیری پکوان - وازوان - Kashmiri Wazwan - KASHMIRI WAZWAN

کشمیری وازوان شادی بیاہ کی تقاریب پر پروسے جانے والے پکوان کی حد تک ہی محدود نہیں بلکہ وازوان کشمیر کی تاریخ و ثقافت کا بھی ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

روایتی کشمیری پکوان - وازوان
روایتی کشمیری پکوان - وازوان (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 6:51 PM IST

روایتی کشمیری پکوان - وازوان (ETV Bharat)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ہر ایک ملک، شہر اور علاقہ ایک دوسرے سے لباس، زبان و ادب اور کھانے پینے کے اعتبار سے مختلف ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک کی کوئی نہ کئی ڈش یا پکوان علیحدہ ہونے کے ساتھ ساتھ معروف بھی ہوتی ہے، وہیں کشمیر کا روایتی پکوان ’’وازوان‘‘ محض شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں پروسا جانے والا ایک پکوان ہی نہیں بلکہ یہ کشمیر کی تاریخ و ثقافت کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔

کشمیر، جو کہ اپنی قدرتی خوبصورتی کے اعتبار سے پوری دنیا میں مقبول ہے، وہیں یہاں کا روایتی وازوان بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کشمیری تہذیب و ثقافت سمیت یہاں کے کھانے دنیا بھر میں اپنے منفرد انداز اور ذائقے کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ گرچہ ابتدائی دور میں وازوان صرف سات پکوان پر مشتمل تھا، یعنی اس میں سات الگ الگ قسم کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب اس میں بھی لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور تقاریب میں وازوان درجن سے زائد پکوان پروستے ہیں۔

وازوان ایک روایتی کشمیری پکوان ہے، جس میں کئی طرح کئی مختلف ڈشز (پکوان) تیار کی جاتی ہیں۔ جن میں روغن جوش، گوشتابہ، کباب، رستہ، میتھی اور طبخ ماز قابل ذکر ہیں۔ وازوان عام طور پر خصوصی تقریبات مثلاً شادی اور منگنی وغیرہ پر تیار کیا جاتا ہے۔ کشمیری وازوان گوشت کے پکوانوں پر مشتمل ایک دعوتی ضیافت ہے جسے وادی کشمیر کے لوگ مختلف مواقع پر تیار کرتے ہیں۔

روایتی وازوان تیار کرنے والے خصوصی آشپازوں، جنہیں کشمیری زبان میں ’’وازا‘‘ کہتے ہیں، کا کہنا ہے کہ بیشتر وازا صدیوں سے ہی اس کام کے ساتھ منسلک ہیں۔ اور اپنے آباء و اجداد سے سیکھا ہوا یہ ہنر وہ اگلی نسل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ تاریخی طور سے معلوم ہوتا ہے کہ وازوان مشرق وسطیٰ سے وادی کشمیر لایا گیا جو اس وقت محض چند پکوان پر ہی مشتمل تھا۔ اور اب یہ وازان یہاں کی تاریخ و ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔ وازوان کے بغیر شادی بیاہ کی تقاریب ادھوری تصور کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام کا ’وازوان‘ گاؤں، جہاں ہر کنبے کا فرد کشمیری روایتی پکوان کے ساتھ وابستہ ہے - Kashmiri Wazwan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.