ترال (جموں و کشمیر): ترال کے نودل میں چورم تہوار مزہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس میں کشمیری پنڈت برادری سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہاں پوجا پاٹھ میں شرکت کی۔ اس پوجا پاٹھ کے بعد کشمیر کے امن وامان کے لیے پوجا کی گئی۔
پنڈت برادری نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع کئی مقامی سیاسی اور سماجی لیڈروں اور کارکنوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مندروں کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی کے ایک عہدیدار، ڈاکٹر رمیش نے بتایا کہ امرناتھ یاترا اختتام پزیر ہونے کے بعد ہر سال نودل چورم کا یہ تہوار منایا جاتا ہے۔
انہوں نے مقامی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کا مکمل تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا. مقامی پنڈت خاتون وینا نے میڈیا کو بتایا کہ کشمیر ہم سب کا ہے اور اس لیے سب کو اسکی تعمیر و نو میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر بات کرتے ہوئے بی جے ترجمان الطاف ٹھاکر نے پنڈت برادری کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دو ہزار انیس کے بعد سے بڑی تعداد میں لوگوں کا یہاں آنا شروع ہوا ہے جو ایک اچھی بات ہے۔ مقامی سکھ شہر ی نرمل سنگھ نے بتایا کہ ترال کا بھائی چارہ صدیوں سے مہشور ہے اور ہم آج بھی اسی بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر رمیش بھٹ نے بتایا کہ امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہونے پر نودل چورم کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ابکی بار بھی روایتی چہل پہل کے ساتھ یہ دن منایا گیا۔ انہوں نے ڈی سی پلوامہ اور اسکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔