ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں مہاجر کشمیری پنڈت کے لئے خصوصی پولنگ بوتھوں کا اہتمام - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں کشمیری مہاجر پنڈتوں کے لئے جموں میں جگتی ٹاؤن شپ میں خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

جموں میں مہاجر کشمیری پنڈت کے لئے خصوصی پولنگ بوتھوں کا اہتمام
جموں میں مہاجر کشمیری پنڈت کے لئے خصوصی پولنگ بوتھوں کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 5:14 PM IST

جموں میں مہاجر کشمیری پنڈت کے لئے خصوصی پولنگ بوتھوں کا اہتمام (etv bharat)

جموں: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاتی ہے۔دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس سیٹ پر 17.37 لاکھ ووٹرز ہیں۔ سیاسی مبصرین انتخابی جلسوں اور روڈ شوز میں بڑے ٹرن آؤٹ کو دیکھتے ہوئے ریکارڈ ٹرن آؤٹ کی توقع رکھتے ہیں۔

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو 2019 میں ختم کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد، پہلی بڑی سیاسی لڑائی میں، رائے دہندگان کل نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور 21 دیگر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں سے 14 امیدوار آزاد ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

2019 میں، بارہمولہ لوک سبھا حلقہ میں 34.17 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، کپواڑہ ضلع میں سب سے زیادہ 51.7 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد بانڈی پورہ میں 31.8 فیصد اور بارہمولہ میں 24 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پانچویں مرحلے پر ایک نظر: راہل، اسمرتی، عمرعبداللہ، راجناتھ سنگھ سمیت 695 امیدوار میدان میں - Lok Sabha Election 2024

یہ حلقہ کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے تین اضلاع کے 18 اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے اور اس میں بڈگام کے دو حلقے بھی شامل ہیں جنہیں دو سال قبل حد بندی کمیشن کی سفارشات میں شامل کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کل 2103 پولنگ سٹیشنوں پر 17.37 لاکھ افراد ووٹ ڈالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.