ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’کسی بھی سیاسی جماعت نے کشمیری پنڈتوں کے زخموں کا مداوا نہیں کیا‘ - Kashmiri migrant pandit voters

jagti Jammu Migrant Colony کشمیری مہاجر پنڈتوں کے لیے سرینگر کی پارلیمانی نشست پر ووٹنگ کے لیے جموں، ادھمپور اور دہلی میں خصوصی پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

جموں
کشمیری پنڈت (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 1:22 PM IST

کشمیری مہاجر پنڈتوں کے لیے جموں میں خصوصی پولنگ بوتھس قائم (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) : سرینگر پارلیمانی حلقے کے لیے جہاں وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں ووٹنگ جاری ہیں وہیں سرینگر نشست پر رجسٹرڈ کشمیری مہاجر پنڈتوں نے بھی جموں، ادھمپور اور دہلی کے مائگرنٹ پولنگ مراکز پر اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ جموں، ادھمپور اور دہلی میں مہاجر پنڈتوں کے لیے کل 26پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں جموں ضلع میں 21، ادھمپور میں ایک اور دارالحکومت دہلی میں چار مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 90کی دہائی کے اوائل میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہجرت کرکے کشمیری ہندو (پنڈت) جموں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آباد ہوئے تھے تاہم اکثر پنڈتوں کو جموں میں بسایا گیا تھا۔

سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے اہل پنڈت ووٹرز کے لیے یہ پولنگ اسٹیشن الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے دی گئی خصوصی ہدایات کے بعد قائم کیے گئے ہیں، جس کے تحت 1500 سے زائد ووٹروں کے لیے علیحدہ پولنگ اسٹیشن قائم کرنا لازمی ہے۔ جموں کے جگتی کیمپ، جہاں درجنوں پنڈت کنبے آباد ہیں، میں قائم پولنگ مراکز پر صبح سے کشمیری پنڈت قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔ ان ووٹرز میں درجنوں ایسے نوجوان ووٹرز بھی شامل تھے جو پہلی مرتبہ ووٹ ڈال رہے تھے اور ایسے ووٹرز میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

جموں کے مہاجر پنڈتوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ووٹ ڈالنا ایک جمہوری حق ہے اس وجہ سے ہم اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں، وگرنہ کسی بھی سیاسی جماعت نے ہمارے زخموں کو مداوا نہیں کیا۔‘‘ کشمیری مہاجر پنڈتوں نے سابق حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ہمارے نام پر ووٹ مانگے گئے، فنڈس مختص کیے گئے، مگر زمینی سطح پر ہم کشمیری پنڈتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کبھی بھی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن منعقد ہوتے ہیں تو وہ جوش و خروش کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ چنا ہوا نمائندہ ان کے لئے کام کرے گا لیکن ہر بار انہیں مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ ہر بار اس جمہوری عمل میں شرکت کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کی وجہ سے کشمیر میں پر امن ووٹنگ ہو رہی ہے: بی جے پی رہنما - Polling in Srinagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.