ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری صحافی یانا میر نے کسٹم حکام پر غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا

Kashmiri journalist accuses Delhi airport authorities of misbehaviourکشمیری صحافی یانا میر کی جانب سے دہلی ایئرپورٹ کے کسٹم حکام پر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کسٹم حکام نے یانا میر پر ہی تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 1:24 PM IST

کشمیری صحافی یانا میر نے کسٹم حکام پر غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا
کشمیری صحافی یانا میر نے کسٹم حکام پر غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا
کشمیری صحافی یانا میر نے کسٹم حکام پر غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا

نئی دہلی: ملالہ یوسف زئی پر تبصرہ کر کے سرخیوں میں آئی کشمیری صحافی یانا میر نے دہلی ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی جانب سے ان کے ساتھ غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم کسٹم حکام نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یانا، سکیورٹی جانچ میں تعاون نہیں کر رہی تھی۔‘‘ ساتھ ہی دونوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

کشمیری صحافی یانا میر، حال ہی میں برطانیہ میں ملالہ یوسف زئی پر تبصرہ کر کے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں، نے واپس بھارت لوٹنے پر دہلی ایئر پورٹ پر جانچ کے دوران ایئرپورٹ حکام پر ان کے ساتھ غلط برتاؤ کا الزام عائد کیا ہے۔ یانا کے مطابق انہیں جب ائرپورٹ پر روکا گیا تو ان کے ساتھ غلط برتاؤ کیا گیا انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ انہوں نے ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ دہلی ایئر پورٹ پر پہنچیں تو ایئر پورٹ کے عملے نے ان کے سامان کی جانچ غلط طریقے سے کی، یانا کے مطابق ان کا سامان ایئر پورٹ پر سب کے سامنے کھولا گیا تھا۔ شیئر کیے گئے ویڈیو میں یانا میر ایئر پورٹ پر موجود ملازمین کے ساتھ بحث کرتے دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ہی میر نے لکھا کہ ان کی ٹرالی میں کچھ شاپنگ بیگز تھے جو انگلینڈ میں ان کے رشتہ داروں نے دیا تھا۔ یانا کے مطابق یہ بیگ انہوں نے خود نہیں خریدے ہیں۔ اس لیے اس کی رسید ان کے پاس نہیں تھی۔ ساتھ ہی یانا نے یہ بھی لکھا کہ ایک محب وطن (دیش بھکت) کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیا صحیح ہے؟ تاہم ایکس پر ان کے ڈالے گئے ویڈیو اور تبصرے کے بعد کئی لوگوں نے ان کے اس برتاؤ کو لے کر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کسٹم اور ایئر پورٹ حکام کے برتاؤ پر ناراضگی بھی ظاہر کی۔ معلومات کے مطابق، یانا نے ایئر پورٹ پر موجود خاتون افسر کو یہ بتایا کہ ’’آپ کو نہیں پتہ کہ میں برطانیہ میں کیا کر کے آئی ہوں اور آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں وہاں سے چوری کر کے آئی ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: کشمیری صحافی فہد شاہ جیل سے رہا

یانا میر کے اس الزام کو لے کر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایکس پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ جس میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے اپنے رد عمل کے ساتھ ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیے جن میں یانا میر سکیننگ مشین کے پاس کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وہ اپنے سامان کی چیکنگ کرنے میں تعاون نہیں دے رہی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.