ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مشک بدجی چاول کی پیداوار میں اضافہ، کسانوں میں خوشی - MUSKBUDJI RICE

منفرد خوشبو اور لذیذ ذائقے کے لئے مشہور مشک بدجی چاول کی پیدوار میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

MushkBudji Rice Kokernag South kashmir
مشک بدجی چاول کی پیدوار میں حالیہ برسوں کے دوران کافی اضافہ ہوا ہے۔ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2024, 5:08 PM IST

Updated : Oct 17, 2024, 4:06 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر کی زرخیز زمین اس خطے کی زرعی معیشت کی بنیاد ہے۔ یہاں کی زرخیز اراضی مختلف اقسام کی فصلوں کے لیے انتہائی موزوں ہے؛ جن میں سیب، اخروٹ، بادام، زعفران اور مشکہ بدجی چاول سرفہرست ہیں۔ مشکہ بدجی چاول (MushkBudji Rice) کی کاشت خاص طور پر ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں کی جاتی ہے۔ مشک بدجی چاول اپنی خوشبو اور لذیذ ذائقے کی بدولت ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی کافی مقبول ہے۔

مشک بدجی چاول کی پیدوار میں اضافہ، کسانوں میں خوشی (Video Source: ETV Bharat)

مشک بدجی چاول کے دیگر اقسام کے مقابلے میں کافی مہنگا ہوتا ہے، جس کی وجہ اس کی محدود پیداوار اور منفرد خصوصیات ہیں۔ مشک بدجی چاول کسانوں کے لیے بہترین ذریعہ آمدن ثابت ہو رہا ہے۔ کاشتکاروں کے مطابق انہوں نے مشک بدجی چاول کی کاشت سے خاطر خواہ فوائد حاصل کیے ہیں، خاص طور پر جب سے اس چاول کو جیو ٹیگ کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام مشک بدجی چاول کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پہچان کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی مدد کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جس سے انہیں کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔ ان اقدامات میں بیج کی فراہمی، کسانوں کی وقتاً فوقتاً تربیت اور سروے، کسانوں کے لیے حکومت کے ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مالی اور تکنیکی معاونت جیسے اقدامات شامل ہیں۔

ادھر، ایگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر، زبیر احمد نے بتایا کہ مشک بدجی چاول کی کاشت کی وسعت کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار بھی بڑھ رہی ہے۔ رواں سال اس فصل کی کاشت کے لے موزوں موسم کے باعث چاول کی فصل کو کسی بیماری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’حکومت کا عزم ہے کہ کسانوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے اور آئندہ بھی کوششیں کی جائیں گی تاکہ مزید کسان اس منفرد چاول کی کاشت کر سکیں۔‘‘

واضح رہے کہ وادی کشمیر کا مشک بدجی چاول نہ صرف مقامی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بلکہ یہ کاشتکاروں کی زندگی میں خوشحالی بھی لا رہا ہے۔ اس کی منفرد خصوصیات اور حکومت کی مدد کے باعث، مستقبل میں اس چاول کی پیداوار اور مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ مشک بدجی دکھنے میں عام چاول جیسا ہی ہوتا ہے تاہم اسے پکانے کے بعد اس کی لاجواب مہک سے ماحول معطر ہو جاتا ہے جبکہ یہ چاول بھی ذائقے میں انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Production Of Mushkbudji Rice In Kashmir : مشک بدجی، ــعالمی مارکیٹ میں بنا رہا اپنی پہچان

Last Updated : Oct 17, 2024, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.