ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر یونیورسٹی نے 19 اور 20 فروری کے امتحانات ملتوی کر دیے

بارشوں اور برفباری کے پیش نظر یونیورسٹی نے اگلے احکامات تک کے لیے پیر اور منگل کے روز منعقد ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔

سرینگر: ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے 19 اور 20 فروری کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔ کشمیر یونیورسٹی حکام کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے 19 اور 20 فروری کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے، اور آئندہ امتحانات کے لیے علیحدہ سے نوٹس جاری کی جائے گی۔‘‘  یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کشمیر کے بالائی مقامات پر اتوار شام سے ہی برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پورے خطے کے لیے برفباری اور بارشوں کا الرٹ جاری کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ تک جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔  ادھر، بارشوں اور برفباری کے بیچ انتظامیہ نے گاندربل، بانڈی پورہ سمیت دیگر اضلاع میں برفانی تودہ کے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جبکہ خراب موسمی صورتحال اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 12:27 PM IST

سرینگر: ناساز گار موسمی صورت حال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے 19 اور 20 فروری کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔ کشمیر یونیورسٹی حکام کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے 19 اور 20 فروری کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے، اور آئندہ امتحانات کے لیے علیحدہ سے نوٹس جاری کی جائے گی۔‘‘

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بھاری بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کشمیر کے بالائی مقامات پر اتوار شام سے ہی برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پورے خطے کے لیے برفباری اور بارشوں کا الرٹ جاری کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ تک جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بارشوں کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری

ادھر، بارشوں اور برفباری کے بیچ انتظامیہ نے گاندربل، بانڈی پورہ سمیت دیگر اضلاع میں برفانی تودہ کے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جبکہ خراب موسمی صورتحال اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.