ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے ایم یو میں زیرتعلیم کشمیری طالب علم کی مشتبہ موت - علی گڑھ

kashmir Student Died in AMU علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم گیارویں جماعت کے طالب علم عدنان الطاف منگلو کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ طالب علم کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا رہائشی تھا۔

kashmir Student Died in AMU
اے ایم یو میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم کی موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 4:20 PM IST

Updated : Jan 28, 2024, 6:05 PM IST

اے ایم یو میں زیرتعلیم کشمیری طالب علم کی مشتبہ موت

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے قریب کے علاقے صحاب باغ میں ایک کیمرے پر عدنان الطاف منگلو نامی طالب علم کرائے پر رہتا تھا، جو اے ایم یو کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں گیارویں جماعت کا طالب علم تھا۔ اس طالب علم کا موصول اطلاع کے مطابق آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔

طالب علم کشمیر کے بارہمولہ کا رہائشی تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عدنان الطاف منگلو کے انتقال کی وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے ہی معلوم ہو پائے گی، فی الحال باڈی کو اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کی مردہ خانہ میں رکھوا دیا گیا ہے اور طالب علم کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے، وہ آج شام کشمیر سے علی گڑھ کے لئے روانہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل سی ایم او کے مطابق طالب علم کی موت میڈیکل لانے سے تقریبا پانچ گھنٹے پہلے ہو چکی تھی۔ طالب علم کے جیب سے کچھ شیشی بھی ملی ہے۔ طالب علم کو مکان مالک اور دیگر لوگ میڈیکل لے کر آئے تھے۔ اے ایم یو میں زیر تعلیم سینیئر کشمیری طلباء نے طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور میڈیکل کالج پہچ کر میڈیکل آفیسر اور یونیورسٹی انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اے ایم یو میں زیرتعلیم کشمیری طلبا کی تفاصیل طلب، طالب علموں میں بے چینی

Last Updated : Jan 28, 2024, 6:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.