سری نگر: وادی کشمیر مسلسل شدید سردی کی زد میں ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت صفر سے مزید نیچے گر گیا ہے، حالانکہ محکمہ موسمیات نے آج شام سے وادی کے اونچے علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
خطے کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں منفی 5 ڈگری سیلسیس، قاضی گنڈ میں منفی-1، پہلگام میں منفی 2.8 ° C، کپواڑہ 0.1 ° C، کوکرناگ 0.4 ° C، گلمرگ میں منفی 3.4 ° C، سونمرگ میں منفی 2.2 ° C درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ زوجیلا میں منفی 18.0°C، اننت ناگ میں منفی 2.1°C، گاندربل میں منفی 0.7°C، پلوامہ میں منفی 2.1°C، بانڈی پورہ میں منفی 0.7°C، بارہمولہ میں منفی 0.1°C، بڈگام میں منفی 1.3°C، کولگام میں منفی 2.0°C، شوپیان میں منفی 3.5°C اور کوکرناگ میں منفی 3.5°C درجہ حرارت درج کیا گیا۔
جموں کے علاقوں میں بھی سرد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا لیکن یہ وادی سے زیادہ گرم ہے۔ جموں ضلع میں سری نگر سے زیادہ درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بانہال میں 0.2 ° C، بٹوٹ 3.2 ° C، کٹرا 8.0 ° C، بھدرواہ میں 0.4 ° C، کشتواڑ 3.9°C، پیڈر میں منفی 4.4°C، کٹھوعہ 7.5°C، رامبن 11.4°C، سانبا 3.1°C، ادھم پور 4.3°C، پونچھ 6.1°C اور راجوری 3.3°C درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے پیش نظر کانگڑی کی مانگ میں اضافہ
لداخ یوٹی میں منجمد درجہ حرارت زیرو دیکھا گیا۔ لیہہ میں منفی 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ کارگل میں میں منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے جموں ڈویژن کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور 8 اور 9 دسمبر تک وادی کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے 14 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اور کم ہوتے جنگلات سے کشمیر میں چرواہوں کو خطرہ لاحق، مویشی پالنا ترک کرنے پر مجبور