ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہمارے رہنماؤں کی انتخابی مہم پر بندشیں عائد کی جارہی ہیں: پی ڈی پی - PDP Alleges Restrictions

PDP Alleges Restrictions on Campaigning: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیڈران کو الیکشن مہم سے دور رکھنے کی غرض سے لیڈران کو گھروں میں نظر بند کر رہی ہے یا لیڈران کو سیکورٹی کے نام پر علاقوں کا دورہ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

ہمارے لیڈران کی الیکشن مہم پر بندشیں عائد کی جارہی ہے، پی ڈی پی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 1:30 PM IST

Updated : Apr 22, 2024, 3:23 PM IST

ہمارے لیڈران کی الیکشن مہم پر بندشیں عائد کی جارہی ہے، پی ڈی پی

سرینگر (جموں کشمیر) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جموں کشمیر انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کے لیڈران کو پارلیمانی انتخابات کے لئے مہم چلانے پر بندشیں عائد کی جا رہی ہیں۔ پی ڈی پی ترجمان اقبال ترمبو نے سرینگر میں پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس کے دوران یہ الزام عائد کیا کہ ’’جموں کشمیر پولیس نے گزشتہ دنوں سے پارٹی کے سٹیٹ سیکریٹری محی الدین وچی کو دو مرتبہ حراست میں رکھا اور ان کو الیکشن کی مہم منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی۔‘‘

ترمبو نے کہا کہ ڈی ڈی سی ممبر پلوامہ عبدالقوم میر کو بھی انتظامیہ الیکشن مہم سے روک رہی ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے انکو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران نے ایسی ہی شکایات کی ہیں کہ ان کی الیکشن مہم پر بندشیں عائد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’جب الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل سرینگر میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تو اس دوران انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مہم چلانے کا موقع یعنی لیول پلیئنگ فلیڈ دیا جائے گا۔‘‘

غور طلب ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس اجلاس کے بعد میڈیا میں بھی یہ بات کہی تھی کہ انہیں الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ دیا جائے۔ اقبال ترمبو نے الیکشن کمیشن آف انڈیا، چیف الیکٹورل آفیسر جموں کشمیر کو ان شکایات کا ازالہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر پولیس کے سربراہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی جموں کشمیر ان شکایت کا سنجیدگی سے ازالہ کرے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے الیکشن مہم میں کافی تیزی لائی ہے اور ہر ضلع میں آئے روز یہ جماعتیں سیاسی اجلاس اور ریلیاں منعقد کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ نے پی ڈی پی پر جموں و کشمیر میں بی جے پی کے مفادات کو پورا کرنے کا الزام عائد کیا - Omar Abdullah alleges PDP

Last Updated : Apr 22, 2024, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.