ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کرگل میں 26 جولائی تک ڈرون کے استعمال پر پابندی - Ban on Drone - BAN ON DRONE

وی آئی پیز کی آمد کے پیش نظر یوٹی لداخ کے کرگل ضلع میں حکام نے ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے، تاہم پابندی سیکورٹی اداروں پر عائد نہیں ہوگی۔

کرگل میں 26 جولائی تک ڈرون کے استعمال پر پابندی
کرگل میں 26 جولائی تک ڈرون کے استعمال پر پابندی (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 5:54 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : یونین ٹیریٹری لداخ میں کرگل ضلع انتظامیہ نے کرگل وجے دیوس 2024 کی تیاری کے سلسلے میں 24 سے 26 جولائی تک ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کرگل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، شری کانت بالا صاحب سوسے، نے ڈرون رولز 2021 کے تحت سب ڈویژن دراس اور تحصیل کرگل کے علاقوں کو ’’نو فلائنگ زون‘‘ اور ’’ریڈ زون‘‘ قرار دیتے ہوئے ایک حکمنامے جاری کیا جس میں ڈرونز پر عارضی پابندی عائد کی گئی۔

یہ اقدام 25 اور 26 جولائی کو وی وی آئی پیز کے دراس کے دورے سے وابستہ کسی بھی حفاظتی خطرات کو کم کرنے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کرگل کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ جو 24 جولائی سے 26 جولائی تک نافذ العمل ہے، پولیس، نیم فوجی دستوں، اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) اور دفاعی دستوں سمیت سیکورٹی ایجنسیز پر لاگو نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جموں سمیت وادی کشمیر میں بھی وقتاً فوقتاً حکام کی جانب سے ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے پیش نظر بھی سرینگر میں انتظامیہ نے ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں ڈرون دی اسکیم کی عملی مشق کا اہتمام - Drone For Agriculture Sector

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.