ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری - برفباری کشمیر

Avalanche Warning Jammu Kashmir جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اتوار کے روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کے بارشیں ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں 21 فروری کی دوپہر تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

برفانی تودے گر آنے کی وارننگ
برفانی تودے گر آنے کی وارننگ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 10:01 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے یونین ٹریٹری کے دس اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے ہفتے کو بتایا کہ جموں وکشمیر کے اننت ناگ،کولگام، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری شروع

واضح رہے کہ حال ہی میں سونہ مرگ کے سربل علاقہ میں برفانی تودا گرآیا تھا، تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی و معالی نقصان نہین ہوا تھا، اس سے قبل سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودا گر آنے کے نتیجے میں دو سیاح برف کے نیچے دب گئے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں انہیں بحفاظت نکالا گیا۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں 21 فروری کی دوپہر تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں کی سڑکوں بشمول مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سادھنا اور زوجیلا پاس پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوسکتی ہے۔حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر اختیار کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کریں

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.