ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: ہندورہ کے کسانوں کا اریگیشن محکمہ کے خلاف احتجاج - Hindura farmers protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 3, 2024, 2:49 PM IST

ترال علاقے میں ان دنوں کسانوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کھیت سوکھ رہے ہیں۔ ان لوگوں نے محکمے اریگیشن کے خلاف احتجاج کیا اور اس کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہندورہ کے کسانوں کا احتجاج
ہندورہ کے کسانوں کا احتجاج (Etv Bharat)
ہندورہ کے کسانوں کا احتجاج (ETV Bharat)

ترال (جموں و کشمیر): ایک طرف جہاں سرکار وادی کشمیر میں زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے، وہیں جنوبی کشمیر میں رواں سال کم بارش ہونے کی وجہ سے کھیت کھلیان سوکھ رہے ہیں جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ان دنوں کسانوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے دھان کے کھیت سوکھ رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہندورہ ترال کے لوگوں نے محکمے اریگیشن کے خلاف احتجاج کیا اور محکمے کی ناقص کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان لوگوں کا کہنا کہ سیرابی پانی کی کمی کے سبب ان کے کھیت سوکھ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ اریگیشن نے ان کے کھیت کھلیانوں کی سیرابی کے لیے مقامی نہر سے پانی کی سپلائی مرحلہ وار طریقوں سے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی، لیکن بعد میں وہ کارگر ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس کام کے لئے بجلی بلوں کی ادائیگی بھی کر رہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے کھیت سوکھ رہے ہیں۔ اس حوالے سے سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ ترال علاقے میں لفٹ اریگیشن اسکیم کے نام پر اب تک کروڈوں روپیہ صرف تو کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس اسکیم کا فائدہ عوام کو نہیں مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.