بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو گزشتہ ہفتے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے مرکزی معاونت اسپانسر شدہ اسکیم کے تحت آٹھ روزہ ’’بھارت درشن ٹور پر روانہ کیا تھا۔‘‘ جموں، دہلی اور ممبئی کے دورے سے واپس لوٹے طلبہ کا سوپور میں سی آر پی ایف نے ای پروقار تقریب کے دوران استقبال کیا۔
سی آر پی ایف افسران کے مطابق آٹھ روزہ دورے کا مقصد ’’خیر سگالی کے جذبے کو فروغ دینا اور خطے کے نوجوانوں کو ملک تاریخی و ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کرانا ہے۔‘‘ اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے کاہ: ’’طلباء نے ممبئی اور نئی دہلی سمیت ہندوستان کے مختلف اور دلچسپ مقامات کا دورہ کیا۔ انہیں پارلیمنٹ کا دورہ کرنے کا بھی موقع ملا، جس سے انہیں ہندوستانی ثقافت اور ورثے کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور تجربہ کرنے کا موقع ملا۔‘‘
مزید پڑھیں: سوپور میں 20 طلبہ 'بھارت درشن' ٹور پر روانہ
اس موقع پر 179 بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹور سے لوٹے طلبہ کے ساتھ گفتگو کی گئی اور نہیں ٹور سے متعلق ان کے تجربات شیئر کیے گئے۔ تقریب میں سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی ذی عزت شہریوں نے بھی شرکت کی اور ٹور سے واپس لوٹے طلبہ کو اعزازی اسناد و تحائف سے بھی نوازا گیا۔ طلبہ نے ٹور کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرامز مستقبل میں بھی جاری رکھے جانے کی گزارش کی۔