ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی ضبط، اسمگلر گرفتار - illicit timber seized in budgam

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک مخصوص اطلاع کر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے تقریباً ایک سو مکعب فٹ عمارتی لکڑی سمیت جنگلر اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

بڈگام میں غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی ضبط، اسمگلر گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 11:59 AM IST

بڈگام (جموں کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں کشمیر پولیس نے ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے کھاگ علاقے میں ہمچی پورہ گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں ایک سمگلر کو غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی لکڑی کے ساتھ دبوچ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھاگ پولیس اسٹیشن کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والے ہمچی پورہ گاؤں کے مضافات میں غیرقانونی طور پر درختوں کو کاٹ کر لکڑی کو ذخیرہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موقعے پر اپنی ایک ٹیم روانہ کی جس نے وہاں پہنچ کر بارہ مکعب فٹ کے آٹھ لٹھے ضبط کیے۔

پولیس نے اس ضبطی کے مطابق ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 11/2024 قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کھاگ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس 14جنوری کو بڈگام پولیس نے ضلع کے شولی پورہ گاؤں میں بھی اسی طرح کی کارروائی انجام دیتے ہوئے 26.93 مکعب عمارتی لکڑی ضبط کی تھی۔

مزید پڑھیں: Doda Police Action Against Timber Smuggling ڈوڈہ میں عمارتی لکڑی ضبط، دو اسمگلر گرفتار

وادی کشمیر میں تقریباً 8 ہزار مربع کلو میٹر جبکہ جموں صوبہ میں 12 ہزار مربع کلو میٹر پر جنگلاتی اراضی ہے، اور جنگل اسمگلر غیر قانونی طور لکڑی کاٹ کر اسے اونچے داموں بلک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جنگل اسمگلروں کے لیے سخت قوانین وضع کیے گئے ہیں جبکہ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا اطلاق بھی جنگل اسمگلروں کے لیے ہی کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود سبز سونے کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.