ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ انکاؤنٹر کے عسکریت پسندوں کے خاکے جاری، 20 لاکھ روپے کا انعام - Militants sketch

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 9:10 AM IST

Updated : Jun 13, 2024, 9:31 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ڈوڈہ حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے خاکے جاری کیے ہیں۔ ان عسکریت پسندوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے والوں کے لیے بھاری انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ جانکاری دینے والوں کا نام اور پتہ صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ڈوڈہ انکاؤنٹر کے عسکریت پسندوں کا خاکہ
ڈوڈہ انکاؤنٹر کے عسکریت پسندوں کا خاکہ (Photo: jk Police)

ڈوڈہ: جموں و کشمیر پولیس نے ڈوڈہ میں انکاؤنٹر کے بعد چار عسکریت پسندوں کے خاکے جاری کیے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ضلع کے بھدرواہ، ٹھٹھری اور گندوہ کے بالائی علاقوں میں عسکریت پسند موجود ہیں۔ ان چار عسکریت پسندوں کے بارے میں جانکاری دینے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہر دہشت گرد کی جانکاری فراہم کرنے پر پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

جموں و کشمیر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ جموں و کشمیر پولیس نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ درج ذیل نمبروں پر ان عسکریت پسندوں کی موجودگی یا نقل و حرکت کے بارے میں جانکاری دیں۔

ایس ایس پی ڈوڈہ - 9469076014، ڈوڈہ ایس پی ہیڈ کوارٹر - 9797649362، ایس پی بھدرواہ - 9419105133، ڈوڈہ ایس پی آپریشن - 9419137999، ایس ڈی پی او بھدرواہ -0947 ڈپٹی ہیڈکوارٹر 19155521، گندوہ ایس ڈی پی او - 9419204751، بھدرواہ ایس ایچ او - 9419163516، ٹھٹھری ایس ایچ او - 9419132660، گندوہ ایس ایچ او - 9596728472، آئی سی پی پی تھنالہ - 9906169941، پی سی آر ڈوڈہ - 9469365174، پی سی آر بھدرواہ - 9133.

ادھر ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں دوسرا انکاؤنٹر شروع ہونے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور جگہ جگہ پر ناکہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں جموں و کشمیر پولیس نے کہا تھا کہ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا ایک کانسٹیبل ڈوڈہ انکاؤنٹر میں زخمی ہو گیا ہے۔

DODA ENCOUNTER
ڈوڈہ انکاؤنٹر (ETV Bharat)

12 جون کو، 20:20 پر، کوٹا ٹاپ، گندوہ، ڈوڈہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ کیرلو بھلیسہ میں آپریشن کے دوران ایس او جی کانسٹیبل فرید احمد زخمی ہوگئے۔ وہ گندوہ کے رہائشی ہیں۔

جموں و کشمیر میں حملوں میں اضافہ

قابل ذکر ہے کہ 72 گھنٹوں میں عسکریت پسندوں کا یہ چوتھا حملہ ہے۔ ان میں ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں دو عسکری حملے ہوئے۔ حملوں کا یہ سلسلہ 9 جون کو اس وقت شروع ہوا جب عسکریت پسندوں نے ریاسی میں ایک بس پر حملہ کیا، جس سے وہ کھائی میں گر گئی۔ اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم 9 زائرین ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں انکاونٹر شروع، جموں و کشمیر میں گذشتہ 3 دنوں میں چوتھا تصادم

کٹھوعہ انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند اور ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک

Last Updated : Jun 13, 2024, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.