ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بس حملہ کیس: این آئی اے کے راجوری اور ریاسی کے سات مقامات پر چھاپے - Nia raids in rajouri and reasi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

Updated : 4 hours ago

جمعہ کو راجوری اور ریاسی اضلاع میں این آئی اے نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے 9 جون کو اس حملے کے سلسلے میں ہیں جب کھوری مندر سے واپس آ رہے یاتریوں کو لے جا رہی ایک بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں نو یاتریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

بس حملہ کیس: این آئی اے کے راجوری اور ریاسی کے سات مقامات پر چھاپے
بس حملہ کیس: این آئی اے کے راجوری اور ریاسی کے سات مقامات پر چھاپے (Etv Bharat)

جموں: راجوری میں بس پر ہوئے حملہ کے تناظر میں آج این آئی اے کی ٹیم نے راجوری اور ریاسی اضلاع میں 7 مقامات پر چھاپے مارے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جون کے دوران راجوری میں کھوری مندر سے واپس آرہے یاتریوں کی بس پر حملہ ہوا تھا جس میں 9 یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو راجوری اور ریاسی اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ تلاشی مہم، جون میں عسکریت پسندوں کے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں تھی جہاں انہوں نے جون میں شِو کھوری مندر سے واپس آ رہے یاتریوں کو لے کر جا رہی ایک بس پر حملہ کیا جس میں نو یاتریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس کیس کو این آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج این آئی اے نے جموں و کشمیر میں سات مختلف مقامات پر تلاشی لی۔

9 جون کو عسکریت پسندوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے تھے۔ بس شِو کھوری مندر سے کٹرا جا رہی تھی۔ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد بس ریاسی کے پونی علاقے کے ٹیریاتھ گاؤں کے قریب گہری کھائی میں گر گئی تھی۔

17 جون کو وزارت داخلہ نے عسکریت پسندوں کے اس حملہ کے کیس کو این آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔ اب تک اس کیس کے سلسلے میں ایک شخص جس کا نام حاکم خان بتایا جا رہا ہے اور جس کا تعلق ہے راجوری سے ہے اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو خوراک، پناہ گاہ اور رسد فراہم کرنے کے علاوہ حملے سے قبل علاقے کو دوبارہ تلاش کرنے میں مدد کی تھی۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں آج جمعہ کے روز، 9 جون کو یاتریوں کی بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے سے منسلک معاملے میں سات مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی ایجنسی نے کہا کہ زیر تفتیش مقامات ہائبرڈ دہشت گردوں اور اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) سے جڑے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی متعدد ٹیمیں آج صبح سے راجوری اور ریاسی اضلاع میں تلاشی لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

9 جون کو ویشنو دیوی کے مندر پر یاتریوں کو لے جانے والی بس ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں کے ریاسی ضلع میں ایک گھاٹی میں گر گئی۔ یہ واقعہ 9 جون کو شام 6:10 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس شو کھوری مندر کے شردھالوؤں کو لیکر جا رہی تھی۔

حملے کے دوران ڈرائیور زخمی ہو گیا جس کی وجہ سے وہ گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا۔ حکام نے حملے کے سلسلے میں 50 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ 17 جون کو وزارت داخلہ نے اس کیس کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کر دیا تھا۔

Last Updated : 4 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.