ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک عسکریت پسند ہلاک - INFILTRATION BID FOILED ALONG LOC

بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔

اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام
اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2024, 10:27 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کمل کوٹ اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز کے دراندازی مخالف آپریشن میں ایک نامعلوم عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایل او سی پر ایک مشکوک نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد اوڑی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اس سرچ آپریشن کے دوران گھیرا تنگ ہونے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کا عسکریت پسندوں سے رابطہ قائم ہوا۔ آمنا سامنا ہونے کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اس دوران گولی باری میں ایک عسکریت پسند مارا گیا، جس کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں ہو سکی ہے۔

خبر لکھے جانے تک کمل کوٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا۔ مزید تفصیلات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرحدی ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ

اس سے قبل 17 اکتوبر کو جموں کے پونچھ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے بیچ فائرنگ کے تبادلے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن بعد میں عسکریت پسندوں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ محاصرے کے دوران عکسریت پسندوں اور فوج کے بیچ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس کے بعد فوج اور پولیس کی مزید کمک بھی روانہ کی گئی مگر بعد میں عسکریت پسندوں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.