ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں ژالہ باری - Hailstorm in Baramulla - HAILSTORM IN BARAMULLA

جموں وکشمیر میں گزشتہ دنوں میں ژالہ باری کی وجہ سے موسم کافی متاثر ہوا ہے جس کے باعث فصلوں اور باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

بارہمولہ میں ژالہ باری ہوئی
بارہمولہ میں ژالہ باری ہوئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 11:04 AM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں گذشتہ چند دنوں سے مسلسل بارشوں اور برف باری کے سبب مختلف علاقوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہیں ضلع بارہمولہ میں بھی میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ آج صبح بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقے اوڑی کے دیگر علاقوں میں زبردست ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں اور میووں کے باغات کو بھی کافی نقصان ہوا ہے، جس میں کسان کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج صبح بہت زیادہ ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے اوڑی کے مختلف علاقوں میں فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی تھی کہ 26 سے 30 اپریل تک کئی علاقوں میں برباری بارشیں اور ژالہ باری بھی ہو سکتی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں بارشیں، آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک زیادہ تر مقامات پر گرج چمک، بجلی گرنے/ ژالہ باری/ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے بارش جب کہ بالائی علاقوں میں یا ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی۔ محکمہ موسمیات نے بعض جگہوں پر بھاری بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا۔ محکمہ نے یکم سے پانچ مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.